گداگری کی آڑ میں چھپے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف چھاپے ،736 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے شہر بھر میں گداگری کی آڑ میں چھپے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 روزہ آپریشن کے دوران736 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔جن میں 701 مرد اور 31 خواتین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 4 سہولت کار بھی دھر لیے گئے جو منظم گروہوں کی پشت پناہی کر رہے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمدفیصل کامران کے مطابق تمام گرفتار افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔کئی گرفتار بھکاری درحقیقت منشیات کے عادی تھے جو بھیک کے پردے میں منشیات فروشی جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے اہم مقامات، سگنلز اور بازاروں میں مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔گداگری نہ صرف ایک سماجی لعنت ہے ۔ بھیک دینا جرم کو فروغ دیتا ہے اور اس لعنت کے خاتمے کیلئے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر بھکاریوں کو پیسے دینے کے بجائے اصل مستحقین کی مدد کریں اور گداگری کے دھندے میں ملوث عناصر کی فوری اطلاع 15 پر دیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور، آئی ایس او کی اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی ریلی
مظاہرے میں آئی ایس او پاکستان اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں ںے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر عالم عرب کی خاموشی اسرائیل کی حمایت کے مترادف ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
لاہور پریس کلب کے باہر آئی ایس او کی فلسطینیوں کے حق میں ریلی

اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام اسرائیلی بربریت کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ سید حسن رضا ہمدانی، علامہ اسد عباس نقوی، حیدر ثقفی سمیت دیگر نے کی، جبکہ مظاہرے میں آئی ایس او پاکستان اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں ںے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر عالم عرب کی خاموشی اسرائیل کی حمایت کے مترادف ہے۔