ڈولفن ،پی آریو فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور(نامہ نگار) ڈولفن اور پی آریو فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار کارروائیوں کے دوران ڈولفن و پی آریو ٹیموں نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 20 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 موٹر سائیکلیں و 7موبائل اور اسلحہ برآمد کیاہے۔ہیلپ لائن پر موصول 1102 کالز پر کارروائی عمل میں میں لائی گئی ہے۔سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران 15 پستول،2 رائفلز، میگزین و گولیاں برآمد کی گئی ہیں جبکہ دورانِ پٹرولنگ 25 اشتہاری، 169 عادی مجرمان اور 34 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔اسکے علاوہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے1500 گرام چرس، 49 شراب،بیئر کین، حقہ شیشہ برآمد کیا گیا ہے۔ 124 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ 283 اشخاص کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی، الرٹ جاری
کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کا امکان ہے جب کہ ہیٹ ویو 23 اپریل تک برقرار رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک بڑھ سکتا یے، اس دوران سمندری ہوائیں بند رہیں گے اور شہر میں نمی کے تناسب میں اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع صاف رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 26.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، گزشتہ روز ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 34.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی اور جنوب مغربی سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
21تا 23اپریل کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ہے، سمندری ہواؤں کی بندش اورنمی کاتناسب بڑھنے سے پارہ معمول سے 4 سے6ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔