لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی بولرز کے چیلنج پر قابو پاتے ہوئے انگلینڈ انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کو آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔یہ دونوں ٹیموں کا اس ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ تھا۔ اس سے قبل انگلینڈ کا آئرلینڈ کیخلاف میچ بارش کی وجہ سے نامکمل رہا تھا جبکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان میچ میں ایک گیند بھی نہیں کرائی جاسکی تھی۔دونوں میچوں میں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا تھا۔ گزشتہ روز روز انگلینڈ انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پاکستان انڈر 19 کو پہلے بیٹنگ دی جو 18.

5 اوورز میں 66 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کپتان کومل خان 12 فاطمہ خان 6 راویل فرحان صفر عریشہ انصاری 4 اور ماہم انیس صفر پر آؤٹ ہوئیں تو مجموعی سکور 5 وکٹوں پر صرف 35 رنز تھا ۔امرتھا سورن کمار نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے مطلوبہ سکور 9.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تاہم پاکستان ٹیم نے اسے آسانی سے ہدف تک پہنچنے نہیں دیا اور 33 رنز پر اس کی 4 وکٹیں حاصل کرڈالی تھیں۔ پاکستان انڈر19 ٹیم گروپ بی میں اپنا تیسرا اور آخری میچ کل آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

 پی ایس ایل ‘اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپرلیگ 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز نے7 وکٹوں پر 128 رنز بنائے۔ ٹم سیفرٹ 30، عباس آفریدی 24 اور سعد بیگ 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 129 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ شاداب خان نے 47، اعظم خان نے 31 اور صاحبزادہ فرحان نے 30 رنز بنائے۔ حسن علی نے 2، عباس آفریدی اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل ‘کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو2وکٹوں سے ہرادیا 
  • ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈین کپتان مایوس
  •  پی ایس ایل ‘اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی 
  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  • اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز تعاون پر پاکستان کے مشکور
  • ورلڈکپ، پاکستان کی ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی : چیئرمین پی سی بی
  •  محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی ملاقات 
  • ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: کیا قومی ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جائےگی؟
  • ویمنز پی ایس ایل سمیت اہم اعلانات، محسن نقوی لڑکیوں کی کارکردگی پر خوشی سے سرشار