آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز آرینا سبالینکا ، کوکو گف اور پاؤلا بدوسا گیبرٹ کوارٹر فائنل میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ،ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا ، امریکی ٹینس سٹار اور ٹورنامنٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکو گف اور ہسپانوی ٹینس سٹار پاؤلا بدوسا گیبرٹ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد روسی حریف میرا الیگزینڈروونا اینڈریوا کو شکست دیکر ٹاپ ایٹ رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیاجبکہ امریکہ کی 20 سالہ ٹینس سٹار کوکو گف نے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں سوئس حریف کھلاڑی بلیندا بنکک کو شکست دیکر کوارٹر فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کوارٹر فائنل ٹینس سٹار
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈین کپتان مایوس
لاہور:ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتان کا دل ٹوٹ گیا۔
بنگلا دیش نے محض 0.1 نیٹ رن ریٹ کے فرق سے انھیں پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے ہمراہ ورلڈ کپ فائنلز میں جگہ بنالی۔
ہیلی میتھیوز نے کہا کہ ہمیں محسوس ہو رہا ہے کہ ہم نے خود کو مشکل میں ڈالا ہے، ہم ایونٹ سے قبل انتہائی پراعتماد تھے لیکن ہمیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش سے میچ میں ہماری ٹیم نے اچھی فائٹ کی لیکن تواتر سے پرفارمنس نہ کر پانے سے ہمیں کوالیفائر میں بڑا نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ مہم کے آغاز میں ہی اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست نے ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کی تھیں۔