سولرز پینلز کی تقسیم اور لوگوں کی سہولت سے متعلق اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیر توانائی سندھ نے سولرزپینلز کی تقسیم کے طریقہ کار کو آسان اور لوگوں کی سہولت کے مطابق رکھے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے تعاون سے 2 لاکھ گھروں کو سولر کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں ورلڈ بینک کی جانب سے سینئر انرجی اسپیشلسٹ ڈومیٹرو گلاوو نے شرکت کی۔
ناصر حسین شاہ نے ورلڈ بینک کے وفد اور تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی کہ سولرز کی تقسیم کو آسان بنایا جائے، سولرز پینلز تقسیم کے اقدامات کی رفتار بڑھائی جائے، میرٹ اور شفافیت برقرار رکھی جائے۔
فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والے مشہور بھارتی ولن چل بسے
وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ سولرز کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان تمام اقدامات مقررہ وقت پر مکمل کریں۔
ناصر شاہ نے کہا کہ پروجیکٹ کو 3 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے، اس کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں، اس موقع پر انرجی اسپیشلسٹ مناحل رضا اور کنسلٹنٹ ابرار خٹک بھی اجلاس میں شریک تھے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی تقسیم
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات شروع
ویب ڈیسک: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کابل میں سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات شروع ہو گئے۔
قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات کرنے کیلئے کابل پہنچے جہاں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ان کا استقبال کیا، اعلیٰ سطح کا وفد بھی نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ کابل پہنچا ہے۔
نور خان ایئر بیس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، کوشش ہو گی کہ دونوں ممالک مل کر کام کریں۔
بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کچھ عوصے سے دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری رہی ہے، وزیراعظم سمیت سب نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان کیساتھ بات چیت کی جائے
دورے کے دوران اسحاق ڈار افغان عبوری وزیرِ اعظم اور افغان نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے دوران افغان ہم منصب امیر خان متقی سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جس میں سکیورٹی، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام امور پر بات ہو گی۔
آئی ایم ایف اجلاس، وزیر خزانہ امریکہ روانہ