Jasarat News:
2025-04-22@06:29:48 GMT

اسٹاک مارکیٹ کی سرمایہ کار ی ٹیکس ریڈار پرآگئی

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹاک مارکیٹ سرمایہ کاروں کے ریڈار پرآگئی،دو سال میں 150 فیصد کا شاندار سالانہ ریٹرن حاصل کیا گیا۔حالیہ رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں اکائونٹس کھلوانے کی ماہانہ رفتار میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔صرف ایک ماہ دسمبر 2024 میں 15 ہزار سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں اکائونٹس کھلوائے۔ڈیڑھ سال پہلے ہر ماہ صرف پانچ ہزار اکائونٹس اسٹاک مارکیٹ میں کھل رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں ٹوٹل اکائونٹس کی تعداد اب بھی صرف چار لاکھ ہے تاہم بہترین منافع کے باعث اب تیزی سے سرمایہ کاروں کا رخ اسٹاک مارکیٹ کی طرف ہو رہا ہے۔اسٹاک بروکرز کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد اور شرح سود میں نمایاں کمی سے اسٹاک مارکیٹ لائم لائٹ میں آئی۔دوسری جانب چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید نے اس ضمن میں کہا کہ ماضی میں اکاؤنٹس کیوں بند ہوئے؟ یہ بھی دیکھنا ہوگا،اکاؤنٹ مینٹیننس چارجز میں بھی تبدیلی ہونی چاہیے۔ چیئرمین ایس ای سی پی نے کہا کہ مارکیٹ کے ثالثوں کو حقیقی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ضرورت ہے،سرمایہ کاروں کی رسک پروفائلنگ اہم ہے اور کوئی بھی سرمایہ کاری کا مشورہ اس کے مطابق ہونا چاہیے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مطابق

پڑھیں:

سپیکر خیبر پی کے کرپشن الزامات سے بری کمیٹی میں اختلافات

پشاور (بیورو رپورٹ+نوائے وقت رپورٹ) سپیکر خیبر پی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی کیخلاف بدعنوانی کے الزامات پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کے 2 ارکان کے فیصلے میں اختلاف پیدا ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قاضی انور نے بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دے دیا تو مصدق عباسی نے قصور وار قرار دیا۔ اختلاف کے باعث تیسرے ممبر شاہ فرمان کو فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔ احتساب کمیٹی کے ممبر قاضی انور کی 7 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق کمیٹی کے تیسرے رکن شاہ فرمان سپیکر سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔ یاد رہے کہ سینئر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی پر غیر قانونی بھرتیوں، ترقیاتی کاموں میں بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے۔ دوسری جانب رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی انٹرنل اکائونٹیبیلٹی کمیٹی کے رکن نے بابر سلیم سواتی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی رپورٹ سلمان اکرم راجا کو بھیج دی۔ کمیٹی کے رکن قاضی انور نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاوہ کسی کو رپورٹ بھیجنا کمیٹی کے ایس او پیز میں نہیں۔ سلمان اکرم راجا نے رپورٹ مانگی اس لیے انہیں بھیج دی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا کو رپورٹ بھیج کر قاضی انور نے کمیٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ کمیٹی کے دیگر 2 ارکان نے سلمان اکرم کو رپورٹ بھیجنے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی اندرونی احتساب کمیٹی نے سپیکر بابر سلیم سواتی کو اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام سے بری قرار دیدیا۔  کمیٹی کے ممبر ممتاز قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپیکر صوبائی اسمبلی پر الزامات سابق سینیٹر اعظم سواتی نے عائد کیے جنہیں وہ ثابت کر پائے نہ ہی کوئی ثبوت کمیٹی کو فراہم کیے۔ سپیکر صوبائی اسمبلی پر جن بھرتیوں کا الزام عائد کیا گیا وہ یا تو ان کے دور سے پہلے ہوئیں یا پھر قواعد کے مطابق ہوئیں۔ بابر سلیم سواتی کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، لکی مروت میں بائیکاٹ کی کال
  • پنجاب غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور پرکشش مقام ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • معاشی استحکام کے مثبت اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر کیسے مرتب ہورہے ہیں؟
  • سپیکر خیبر پی کے کرپشن الزامات سے بری کمیٹی میں اختلافات
  • پورٹیبل اے سی کے استعمال سے بجلی کا بل کم آتا ہے؟
  • کرپشن تحقیقات : سپیکر کے پی کو کلین چٹ مل گئی
  • ایف بی آر کا بڑا قدم، ہفتے کی چھٹی ختم کردی
  • غزہ میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ٹینک کو اڑا دیا، ایک افسر ہلاک، کئی زخمی
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری
  • اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے