نوابشاہ (نمائندہ جسارت)سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود تجاوزات کے خلاف آپریشن نہ ہو سکا تجاوازت کے خلاف آپریشن میں سب سے بڑی رکاوٹ تاجر تنظیمیں بااثر افراد اور سیاسی جماعت ہے شہریوں نے الزام عائد کرتے ہوئے موہنی بازار میں واقع ریشم بازار کچہری بازار اسپتال روڈ اور دیگر شہر کی مرکزی شاہراہوں پر گزگاہیں تنگ ہوتی جارہی ہیں ٹھیلے اور پھٹوں کے لگانے کی وجہ سے ٹریفک اور کمرشل علاقوں میں رہنے والوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان علاقوں کے رہنے والوں کا کہنا ہے کہ جب تک شہری حکومت حد بندی نہیں کرے گی اور بھاری چلان نہیں کرے گی ماضی جیسے نا کام آپریشن ہوتے رہے ہیں ایسے ہی آپریشن ہوتے رہیں گے اور وہ بھی ناکام ہوںگے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء میں واضح طور پر درج ہے کہ میونسپل کارپوریشن تجاوزات کا خاتمہ کرے لیکن دونوں ٹائونز میں تجاوزات کی بھرمار ہے لہذا ضلعی انتظامیہ اور شہری حکومت اپنی حدود میں واقع تجاوزات کو ختم کرے شہریوں کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل پارکنگ اور گاڑیوں کی پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹوں میں گزر گاہیں ختم ہوئی ہیں تو وہیں کاروبار کرنے میں بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا گاہک رش دیکھ کر مارکیٹ میں داخل ہی نہیں ہوتا اس وجہ سے سارا سارا دن بیٹھ کر مشکل سے دکان کا کرایہ پورا کرتے ہیں تو گھر کیسے چلائیں بجلی سوئی گیس بچوں کے اخراجات حتی کہ اسکول کی فیسوں کو پورا کرنا مشکل ہوگیا ڈسٹرکٹ شہید بے نظیر آباد کے ہیڈ کوارٹر نوابشاہ کی انتظامیہ اور ادارے اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کر رہے لہذا تمام تر سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں و اسرائیل کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی کے صدر سروش رضا نے کہا کہ پاکستان کے نظریاتی تشخص پر حملہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، "شراکہ" نامی تنظیم اسرائیلی ایجنڈے کو پاکستان میں فروغ دے رہی ہے، جو ناقابل برداشت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے اسرائیلی حمایت یافتہ تنظیم "شراکہ" کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور فلسطین میں جاری صہیونی جارحیت کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں مرد و خواتین شرکاء کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے، جبکہ فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے آئی ایس او کراچی کے صدر سروش رضا، ہیت ائمہ مساجد و علمائے امام یہ پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا سید صادق رضا تقوی اور سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔ سروش رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نظریاتی تشخص پر حملہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، "شراکہ" نامی تنظیم اسرائیلی ایجنڈے کو پاکستان میں فروغ دے رہی ہے، جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ تنظیم اب تک چار وفود کو اسرائیل لے جا چکی ہے، جن میں دو وفود حالیہ غزہ جنگ کے دوران روانہ کیے گئے۔

سروش رضا نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اسرائیل کو مسلمانوں کے قلب میں خنجر قرار دیا تھا، لہٰذا اُن کی فکر کے خلاف سرگرم عناصر کو کسی بھی سطح پر قبول نہیں کیا جا سکتا۔ دیگر مقررین نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی سرزمین پر مسلسل قبضہ، انسانی حقوق کی پامالی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، اسرائیلی مظالم پر عالمی طاقتوں کی خاموشی اور دوہرا معیار قابل مذمت ہے۔ مقررین نے کہا کہ اگرچہ حکومتِ پاکستان سرکاری بیانات میں اسرائیل سے کسی تعلق کی نفی کرتی ہے، مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں اور بعض عناصر پاکستان میں اسرائیلی مفادات کیلئے راہ ہموار کر رہے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ اسرائیل اپنی شکستوں کا بدلہ نہتے فلسطینیوں کے خون سے لے رہا ہے، بچوں، خواتین اور معصوم شہریوں کا قتل عام انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے۔ مقررین نے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیل کے خلاف کارروائی کریں اور فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کریں۔ مقررین نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ "شراکہ" جیسی تنظیموں پر فوری پابندی عائد کی جائے، اسرائیلی حمایت یافتہ عناصر کی سرگرمیوں کی مکمل چھان بین کی جائے اور عوام کو ان کی سازشوں سے آگاہ کیا جائے، ساتھ ہی فلسطین کیلئے حکومتی سطح پر عملی اقدامات کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر رہنما آئی ایس او کراچی نے اعلان کیا کہ پاکستان کے نظریاتی اور اسلامی تشخص کے تحفظ کیلئے ایک بھرپور عوامی تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ملک گیر آگاہی مہم، سیمینارز، واکس اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  • بنگلادیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کیخلاف انٹرپول سے ریڈنوٹس کی درخواست
  • آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں و اسرائیل کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
  • کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے دھرنے
  • اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
  • 6 کینال منصوبے کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال
  • نہروں کے منصوبے کیخلاف سندھ متحد ہے ، پیچھے ہٹنے والے نہیں،وزیراعلیٰ
  • ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود اسرائیل کا ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کا امکان
  • لاہور: قبضہ مافیا کیخلاف ریلوے کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن، 50 ارب مالیت کی اراضی واگزار کروا لی
  • افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا