محرابپور،عدالتی حکم پر ہالانی مندر کی اراضی پر قبضے کامقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز)ہائی کورٹ احکامات پر ہالانی مندر کی اراضی پر قبضے کا مقدمہ پی پی پی رکن قومی اسمبلی کے کمدار پر درج، ہالانی پولیس ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے جج جسٹس ذولفقار علی خان کے احکامات پر ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگار علی ملک کی تحقیقات کے بعد ہالانی سے منتخب پی پی پی ایم این اے سید علی شاہ کے کمدار مرید حسین سولنگی پر ہالانی مندر کے ٹرسٹی (Trustee) جیٹانند بجاج کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 8 سال 2024ء درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہالانی مندر کی 1 ایکٹر 32 گھونٹے زرعی اراضی پر عدالتی احکامات کے باوجود مرید سولنگی نے مندر کے مقرر کردہ کسان غلام محمد آرائیں کی لگائی گئی فصل ختم کرکے گندم کی فصل لگا کر قبضہ کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ زمین پر قبضے کیخلاف ہالانی مندر کے ٹرسٹی (Trustee) جیٹانند بجاج کی آئینی درخواست (Petition) ہائی کورٹ سکھر میں دائر تھیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا
سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے آنے والے راولپنڈی کے رہائشی 70 سالہ عابد حسین دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال منتقلی کے دوران چل بسے۔
عابد حسین کا مقدمہ، جو ان کے گھر کی تعمیر سے متعلق تھا، سپریم کورٹ میں زیر التوا تھا۔ مقدمہ محمد رمضان بنام عابد حسین کے نام سے کیس سیریل نمبر 8 پر درج تھا اور آج جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے فکس تھا۔
سپریم کورٹ میں آج کی سماعت کے دوران عابد حسین کو عدالت سے واپسی پر سپریم کورٹ استقبالیہ پر دل کا دورہ پڑا، اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی چل بسے۔ آج کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ عابد حسین کا مقدمہ 22 جولائی 2024 کو سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا تھا، جس کی پہلی سماعت 11 نومبر 2025 کو ہوئی تھی، جبکہ آج کی سماعت دوسری تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں