کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب بلیدی نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا۔اپنے بیان میں راحب بلیدی نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان بار کونسل ہمیشہ آئین قانون کی بالادستی اور عدلیہ کے آزادی کیلئے کھڑی رہی ہے۔ جب چیف جسٹس عْمر عطا بندیال اس کے وقت سینئر جج قاضی فائز عیسی کی مخاصمت میں بنچز تبدیل کرتے تھے۔ہم قاضی فائز عیسی کے مؤقف کی قدر کرتے ہوئے اس کی حمایت کرتے تھے، ویسے سْپریم کورٹ کے پشاور بنچ میں معاملہ 9.

5.2018 کو ثاقب نثار کے دور میں 3 میں سے 2 کی اکثریت جس میں جسٹس قاضی فائز عیسی و جسٹس سید منصور علی شاہ تھے ۔طے کردیا تھا جب ایک دفعہ کو ئی کیس کسی بنچ میں لگ جائے اور اس کی شنوا ئی ہو تو اسی کیس کا حتمی فیصلہ ہونے تک وہی بنچ سماعت و تصفیہ کرے گا۔ اس لئے کل اور آج جسٹس سید منصور علی شاہ کے بنچ میں سے ایک مخصوص کیس نکالنا سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے کی نفی و تو ہین عدالت کے مترادف ہے۔ اس لئے ہم ماضی کے فیصلوں کی روشنی میں اصولی مؤقف کے حوالے سے سید منصور علی شاہ کے ساتھ کھڑے ہیں، عدلیہ کی آزادی اور آئین کے اصلی حالت میں بحالی تک جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جسٹس یحییٰ آفریدی پرسوں چین  کے دورے پر روانہ، جسٹس منصور  قائم مقام چیف جسٹس ہونگے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیف جسٹس یحیی آفریدی 22 سے 26 اپریل تک اعلی عدالتی وفد کے ساتھ چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دوران جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق وفد ایس سی او ممبر ممالک کے چیف جسٹسز کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔ چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد وحید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر ظفر جان اور سینئر سول جج لکی مروت نادیہ گل وزیر جائیں گی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان اور سپریم کورٹ آف چین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں۔چیف جسٹس کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر اپنے ایرانی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔جسٹس شاہد وحید عدلیہ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے متعلق اجلاس میں خطاب کریں گے۔اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے بعد چیف جسٹس یحیی آفریدی ترکیہ جائیں گے جہاں وہ آئینی عدالت کی 63 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ سینئر ترین جج جسٹس منصور علی 21 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیں گے ۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی کی وطن واپسی تک جسٹس منصور قائم مقام ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا‘جسٹس منیب اخترنے حلف لیا 
  • جسٹس منصور علی شاہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
  • بی جے پی عدلیہ کی توہین کرنے والے اپنے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی، جے رام رمیش
  • جسٹس یحییٰ آفریدی پرسوں چین  کے دورے پر روانہ، جسٹس منصور  قائم مقام چیف جسٹس ہونگے