Jasarat News:
2025-04-22@14:28:05 GMT

حج کی تیاری میں کسی قسم کی لا پرواہی قبول نہیں ،وزیراعظم

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

حج کی تیاری میں کسی قسم کی لا پرواہی قبول نہیں ،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت حج انتظامات سے متعلق اجلاس ہورہا ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے حج 2025ء کے لیے خصوصی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاج اللہ کے مہمان ہیں، ان کی خدمت میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حج 2025ء کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، چودھری سالک حسین اور متعلقہ اعلیٰ حکام
نے شرکت کی۔ اجلاس کو حج فنڈ پر پیشرفت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس پر کام حتمی مراحل میں ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کو سمز کی فراہمی پاکستان سے کی جائے گی اور حجاج کی معاونت کے لیے حج موبائل ایپلی کیشن بھی فعال ہے۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو حج 2025 کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ حج 2025ء کی تیاری میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں، حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے، حج کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ تیار کرکے آئندہ چند روز میں پیش کی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حجاج کرام کو حج 2025ء کے حوالے سے تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، وزیر اعظم نے حج ڈیوٹی پر اچھی شہرت کے قابل افسران تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے حجاج کرام کی رہائش، سفری و دیگر سہولیات کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حجاج کرام کیلیے معاونین کے انتخاب کے طریقہ کار میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گوادر ائرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ شروع ہونے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ آج اللہ کے فضل و کرم سے گوادر کو وسطی و مشرقی ایشیاء اور مشرق وسطی و خلیجی ممالک کے درمیان ایک اہم رابطہ بنانے کے لیے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے،گوادر ائرپورٹ کا فعال ہونا نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں مواصلاتی روابط کے فروغ کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گوادر ائرپورٹ کا فعال ہونا سی پیک سے پاکستان اور خطے کی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گا،آج ہم چینی صدر شی جن پنگ اور میاں محمد نواز شریف کے سی پیک کے ذریعے پاکستان و خطے کی ترقی کے مشترکہ عزم کی تکمیل کے مزید قریب پہنچ گئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قسم کی کہا کہ

پڑھیں:

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 22اپریل کی سہ پہر 4بجے طلب کر لیا

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 22اپریل کی سہ پہر 4بجے طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت طلب کر لیا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ادھر وزیراعظم شہبازشریف نے وزرا اور مشیروں کو پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شرکت کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس 22 اپریل بروز منگل طلب کر لیا گیا، صدرآصف زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت سینیٹ اجلاس طلب کیا۔سینیٹ کا اجلاس منگل کی سہہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس طلبی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا اور مشیروں کو احکامات جاری کر دیے ہیں، وزیراعظم کی جانب سے پارلیمنٹ اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اجلاسوں کے دوران سرکاری ذمہ داریاں چیمبرز میں ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ارکان پارلیمنٹ کے مسائل سنیں اورقومی اسمبلی اجلاس کے دوران کورم ٹوٹنے سے بچاو کیلئے حکمت عملی بنائی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس، پاکستان ریلوے کے آڈٹ اعتراضات کے جائزہ لیا گیا
  • سینیٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر، چیئرمین سینیٹ نے ثانیہ نشتر کا استعفیٰ قبول کیا اور معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا
  • بنیادی صحت کے مراکز کی نجکاری قبول نہیں، دھرنا جاری رہے گا، رخسانہ انور
  • افغان عبوری وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی
  • تہران یورینیم افزودگی پر کچھ پابندیاں قبول کرنے کو تیار
  • سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہوا، عمر ایوب
  • افغان وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
  • ریاست اپنی جگہ لیکن کسی کی زندگی سےکھیلناقابل قبول نہیں:عظمیٰ بخاری
  •  دو ریاستی حل ہم کبھی بھی اسرائیل کو قبول ہی نہیں کرتے، فخر عباس نقوی 
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 22اپریل کی سہ پہر 4بجے طلب کر لیا