ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی ہے۔
خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکا سے خواہشیں وابستہ کرلی ہیں، امریکا کی اپنی ترجیحات اور مفادات ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی امریکی نمائندے کا بیان آتا ہے تو پاکستان اس کو ہینڈل کرلے گا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے اپنی دوسری مدت کےلیے حلف اٹھالیا ہے، امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے حلف لیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
امریکی حملے کا منصوبہ ایک اور چیٹ روم میں لیک ہونے کا انکشاف
حوثی باغیوں پر ہونے والے امریکی حملے کے خفیہ منصوبوں کی تفصیلات ایک اور چیٹ روم میں لیگ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 مارچ کو ہونے والے امریکی حملے کی تفصیلات امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی ’سگنل‘ میسیجنگ ایپ کے گروپ چیٹ روم میں لیگ کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ نے سیکریٹری دفاع کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ذاتی و پیشہ ورانہ حلقوں کے لیے مختلف گروپس تشکیل دیے تھے۔
دوسرے گروپ چیٹ روم میں ان کی اہلیہ، بھائی اور ذاتی وکیل شامل تھے، ان کے بھائی فیل اور وکیل ٹم پارلاٹور محکمۂ دفاع میں ملازم ہیں جبکہ ان کی اہلیہ جینیفر فاکس نیوز کی سابق پروڈیوسر ہیں۔
نیویارک ٹائمز اور سی این این کی رپورٹ کے مطابق متعدد نامعلوم ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹ ہیگسیتھ نے دوسرے گروپ چیٹ میں یمن میں حوثی اہداف پر ہونے والے امریکی حملوں کی منصوبہ بندی کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔
پیٹ ہیگسیتھ کی جانب سے شیئر کی گئی معلومات میں یمن میں حوثیوں کو نشانہ بنانے والے F/A-18 ہارنٹس کے لیے پرواز کے شیڈول شامل ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ سے متعلق اپنے یہی انتہائی اہم خفیہ منصوبے لاپروائی سے امریکی جریدے کے سینئر صحافی کو بھی بھیج دیے تھے۔
Post Views: 1