ری پبلیکن پارٹی کے سربراہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 سال کی مدت کے لیے امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے، حلف اٹھاتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مدت کے لیے وائٹ ہاؤس میں باضابطہ طور پر صدارتی عہدہ سنبھال لیا ہے،  سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ان سے حلف لیا۔ جے ڈی وینس نے بھی ڈیموکریٹ کملا ہیرس کی جگہ نائب امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا لیا ہے۔

پیر کو امریکا میں شدید ترین سردی کے باعث حلف برداری کی تقریب ان ڈورامریکی کیپیٹل ہل بلڈنگ کے روٹنڈا ہال میں منعقد ہوئی۔

حلف برداری کی تقریب سے قبل سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اوّل جل بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی ’چائے اور کافی‘ کے ساتھ میزبانی کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو جو بائیڈن کی جگہ حلف اٹھانے والے معمر ترین امریکی صدر بن گئے ہیں،  وہ 1893 میں گروور کلیولینڈ کے بعد اقتدار سے باہر ہونے کے بعد پھر اقتدار میں واپس آنے والے امریکی تاریخ کے دوسرے صدر بھی بن گئے ہیں۔

اپنی حلف برداری کی تقریب سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد چند گھنٹوں میں تقریباً 100 ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

ان ایگزیکٹو آرڈرز میں میکسیکو کے ساتھ جنوبی امریکا کی سرحد پر قومی ایمرجنسی کا اعلان اور خام تیل کی کھدائی سے متعلق بائیڈن انتظامیہ کی ہدایات کو منسوخ کرنا شامل ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں میں مشیل اوباما کے علاوہ تمام زندہ سابق امریکی صدور بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور باراک اوباما شامل ہیں۔

غیر ملکی مہمانوں کی شرکت

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں غیر ملکی مہمانوں میں ارجنٹائن کے صدر جیویر میلی، اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی، چین کے نائب صدر ہان ژینگ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکرنریندرمودی کی جگہ بھارت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ٹائیکونز کی شرکت

ان غیر ملکی مہمانوں کے علاوہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک، ایمیزون کے بانی جیف بیزوس، میٹا سی ای او مارک زکربرگ، ایپل کے ٹِم کُک، ٹِک ٹِک کے سی ای او شو زی چیو اور گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی جیسے ٹیکنالوجی کے ٹائیکونز نے بھی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔

ہیلری کلنٹن، جنہیں ٹرمپ نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں شکست دی تھی اور نائب صدر کملا ہیرس، جنہیں انہوں نے نومبر کے انتخابات میں شکست دی، بھی شریک ہوئیں۔

افتتاحی تقریبات کا آغاز سینٹ جانز چرچ جو وائٹ ہاؤس سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے، میں ایک تقریب سے ہوا، کسی بھی امریکی صدر کے حلف اٹھانے سے قبل سینٹ جانز چرچ میں مذہبی تقریب کا انعقاد روایات کا حصہ ہے، بہت سے سابق صدور نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے سے قبل اپنی اہلیہ کے ہمراہ سینٹ جانز چرچ پہنچے اور مذہبی رسومات ادا کیں،  اس تقریب میں بھی امریکہ سمیت دُنیا بھر کی اہم شخصیات نے شرکت کی ہے۔

جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ کی گرجا گھر آمد

امریکا کے نومنتخب نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس بھی ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی آمد سے کچھ دیرقبل سینٹ جانز چرچ پہنچے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب سے قبل بٹ کوائن نے پیر کو ایک لاکھ 9 ہزار ڈالر سے زیادہ کی نئی بلند ترین سطح کو عبور کیا۔ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا دونوں نے اپنے نام پر کرپٹو کرنسی یا ’میم سکے‘ لانچ کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی صدر اہلیہ اوشا وینس بائیڈن انتظامیہ جو بائیڈن جے ڈی وینس چرچ حکومت حلف خاتون اول ڈونلڈ ٹرمپ رسومات سینٹ جانز چرچ صدارتی عہدہ کرپٹو کرنسی مذہب میکسیکو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی صدر اہلیہ اوشا وینس بائیڈن انتظامیہ جو بائیڈن جے ڈی وینس حکومت حلف خاتون اول ڈونلڈ ٹرمپ رسومات صدارتی کرپٹو کرنسی میکسیکو حلف برداری کی تقریب اور ان کی اہلیہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جے ڈی وینس ٹرمپ کی

پڑھیں:

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس تجارتی مذاکرات کے لیے بھارت پہنچ گئے

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس 4 روزہ دورے پر بھارت پہنچے، جہاں ان کا مقصد دہلی کے ساتھ ابتدائی تجارتی معاہدے پر پیشرفت کرنا اور امریکی محصولات سے بچاؤ کی راہ ہموار کرنا ہے۔ وینس کا یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب 2 ماہ قبل بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے شدید گرم موسم میں جب وینس اپنے طیارے سے باہر آئے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ روایتی اعزازی گارڈ اور لوک رقص کرنے والے فنکاروں نے نائب صدر کو خوش آمدید کہا۔ وینس اس دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی محکمہ خارجہ کی از سرِ نو تشکیل کی تجویز

نائب صدر کا یہ دورہ آگرہ کے تاریخی تاج محل کے سفر کا احاطہ بھی کرے گا۔ وینس اپنی اہلیہ اوشا وینس جو بھارتی تارکین وطن کی بیٹی ہیں اور اپنے بچوں کے ہمراہ بھارت آئے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے اس دورے کو نیم نجی قرار دیا ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق، مودی اور وینس کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ اور علاقائی و عالمی امور پر باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ امریکا اور بھارت اس وقت تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر مذاکرات کر رہے ہیں، جسے بھارت ٹرمپ کی جانب سے رواں ماہ اعلان کردہ 90 روزہ محصولات کے وقفے کے دوران مکمل کرنے کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے گزشتہ ہفتے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ نائب صدر وینس کا دورہ ہمارے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔ وینس کا نئی دہلی ایئرپورٹ پر بھارتی وزیر برائے ریلویز، اطلاعات و نشریات، اشونی ویشنو نے استقبال کیا۔

واضح رہے کہ امریکا بھارت کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سروسز انڈسٹری کے لیے ایک اہم منڈی ہے، جبکہ حالیہ برسوں میں واشنگٹن نے نئی دہلی کو اربوں ڈالر کا عسکری سازوسامان بھی فروخت کیا ہے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ صدر ٹرمپ رواں سال بھارت کا دورہ کریں گے، جہاں کواڈ (Quad)  ممالک آسٹریلیا، بھارت، جاپان اور امریکا کے سربراہان کی کانفرنس متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی نائب صدر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھارت تاج محل ٹرمپ جے ڈی وینس مودی

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی ناکام پالیسیاں اور عوامی ردعمل
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار کے ہلچل سے بھرے پہلے 3 ماہ؛ دنیا کا منظرنامہ تبدیل
  • امریکی برانڈ صوفی کونسل اور اسرائیل کی حمائت
  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس تجارتی مذاکرات کے لیے بھارت پہنچ گئے
  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کر لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی محکمہ خارجہ کی از سرِ نو تشکیل کی تجویز
  • ’ امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں‘ مختلف شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے
  • ٹرمپ انتظامیہ شام پر عائد پابندیوں میں نرمی پر غور کر رہی ہے،امریکی اخبار