اثاثوں کی تفصیلات جمع، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 27 اراکین کی رکنیت بحال
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلیوں کے 21 اراکین کی رکنیت بحال کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے بعد اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کی۔
پنجاب اسمبلی کے 14، سندھ کے 3 اور خیبر پختونخوا کے چار اراکین کی رکنیت بحال کی گئی۔
قومی اسمبلی کے 6 اراکین میں سعد وسیم، محمد رضا حیات، طارق بشیر چیمہ اور دیگر شامل ہیں۔
جبکہ سندھ اسمبلی کے رکن سردار محمد بخش مہر، شیراز شوکت راجپر اور حنا دستگیرکی رکنیت بحال کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی رکنیت بحال اسمبلی کے
پڑھیں:
ججز تبادلوں کیخلاف کیس؛ وفاقی حکومت نے تفصیلات اور ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں ججز تبادلوں کیخلاف کیس میں وفاقی حکومت نے تفصیلات اور ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
تبادلوں کی تمام تفصیلات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرائی گئیں،دستاویزات میں وزیراعظم کی صدر کو بھیجی گئی سمری اور صدر کی منظوری پر مبنی دستاویز شامل ہیں،تبادلے کیلئے ججز اور متعلقہ چیف جسٹس کی دی گئی رضامندی پر مبنی دستاویزات بھی شامل ہیں۔سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی بنچ ججز تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کل کرے گا۔
مزید :