’اڑان پاکستان‘: ملک کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
راولپنڈی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ’اڑان پاکستان‘ منصوبہ ملک کی ترقی کی راہ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
جڑواں شہروں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ہر شہری کو یکساں حقوق حاصل ہیں اور یہاں اقلیتیں اپنے حقوق کے تحفظ کے ساتھ مکمل آزادی کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت اور ملک کی ترقی میں اقلیتوں کا کردار اہم ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ معاشرتی ترقی کے لیے نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے، اور ان رویوں کے خلاف سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ’اڑان پاکستان‘ منصوبہ ملکی ترقی کے لیے اہم اقدامات کا حصہ ہے، جس میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے بغیر ملک کی پائیدار ترقی ممکن نہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ پنجاب میں شہروں میں صفائی اور پانی کی سہولیات کیلئے خرچ ہوگی، منصوبہ سے پنجاب کے 16 شہروں میں محفوظ پانی و صفائی کی سہولیات میسر آئیں گی، بارشوں کے نکاس، پانی، سیوریج اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سسٹمز اپ گریڈ کئے جائیں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پروگرام سے 45 لاکھ افراد کو پانی سے صفائی جیسی بہتر سہولیات ملیں گی، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹمز میں بھی بہتری ہوگی، 20 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔
حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس بروقت مہنگی کرنے کی یقین دہانی
عالمی بینک کے مطابق منصوبہ صحت اخراجات میں کمی اور پانی سے پیدا بیماریوں میں کمی لائے گا، مقامی حکومتوں کی استعداد کار اور ریونیو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی، منصوبہ شہروں کو سیلاب و خشک سالی کے مقابلے کیلئے زیادہ مضبوط بنائے گا، شہروں کی پائیدار ترقی اور ماحول دوستی کے اہداف میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ منصوبے میں خواتین کیلئے نئی بھرتیاں اور فیصلہ سازی میں نمائندگی کو ترجیح دی جائے گی، خواتین کیلئے سکل ڈویلپمنٹ اور جینڈر کمپلینٹ ڈیسک قائم کئے جائیں گے، گھریلو سطح پر بہتر صفائی و حفظان صحت کیلئے آگاہی مہمات منصوبہ کا حصہ ہے۔
جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
عالمی بینک کے مطابق نجی شعبے کی سرمایہ کاری پانی و صفائی کے شعبے میں متحرک کرنے کا ہدف ہے، منصوبہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور ستھرا پنجاب پروگرام کی معاونت کرے گا، صحت مند کمیونٹیز اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔