انسٹاگرام کا صارفین کے لیے اہم ایپ متعارف کرانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
حال ہی میں امریکا میں ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی (جو بعد ازاں ختم کر دی گئی) جس کے بعد صارفین تک صرف اس ایپ ہی کی نہیں بلکہ بائٹ ڈانس کی ویڈیو ایڈٹنگ ایپ کیپ کٹ تک رسائی بھی ختم ہوگئی۔
میٹا نے یہ موقع غنیمت جانتے ہوئے تخلیق کاروں کے لیے اپنے فری ویڈیو ایڈیٹر ’ایڈٹس‘ کا اعلان کر دیا۔
یہ ایپ امریکا میں فی الحال پری آرڈر پر ہے اور آئندہ ماہ اس کا لائیو کیا جانا متوقع ہے۔ انسٹاگام کے سربرہ ایڈم موسیری نے اینڈرائیڈ ورژن کو جلد متعارف کرانے کی تصدیق بھی کی ہے۔
ایڈٹس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے صارفین عمودی (یعنی ورٹیکل) اسٹائلز ویڈیوز کے لیے فوٹیج کو عکس بند اور ایڈٹ کر سکیں گے۔ اگر ویڈیو کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیا جائے گا تو ایپ ویڈیو کی لائیو پرفارمنس انسائٹ جیسے کہ ویور انگیجمنٹ فراہم کرے گی۔
ایڈٹس ایپ میں وہ تمام فیچرز موجود ہیں جو کیپ میں پائے جاتے ہیں۔ ان فیچرز میں گرین اسکرین، ویڈیو اوورلے، کیپشن جنریشن اور وائس اوورز شامل ہیں۔ صارف ایپ میں موجود اے آئی اینیمیشن فیچر کو استعمال کرتے ہوئے تصاویر کو حرکت میں لا سکیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کینیڈا ٹی 10 لیگ میں پاکستانی اسٹارز نے بھی رجسٹریشن کروالی
کراچی:کینیڈا ٹی 10 لیگ کے لیے 1300 سے زائد کرکٹرز کو رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔
کیوی اسٹار مارٹن گپٹل نے بھی ایونٹ میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ 34 ملکوں کے 1135 مینز اور 235 ویمنز پلیئرز نے کینیڈین ایونٹ کے لیے خود کو رجسٹر کرایا ہے۔
پاکستان سے نسیم شاہ اور اعظم خان سمیت رجسٹریشن نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
فن ایلین، سکندر رضا، الیکس ہیلز، شمار جوزف، جیسن روئے، کیشیو مہاراج بھی رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔
ٹم سیفرٹ، ٹم ساؤدی، جمی نیشام، لونگی نگیڈی، رائیلی روسو، کرس لین، جیسن ہولڈر، آندرے فلیچر، کائل مائرز، تبریز شمسی، بھانوکا راجاپکسے، ڈیوڈ مالان، اور دیگر بھی رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔
ویمنز پلیئرز میں فاطمہ ثنا، لیورا ہیریس، دیندرا ڈوٹن، شبنم اسماعیل اور دیگر نے بھی رجسٹریشن کروالی ہے۔