UrduPoint:
2025-04-22@06:01:52 GMT

ڈالر کی اونچی اڑان شروع، قیمت 281 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

ڈالر کی اونچی اڑان شروع، قیمت 281 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2025ء) ڈالر کی اونچی اڑان شروع، قیمت 281 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی، مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافے کی وجہ سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر مزید گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔ پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06پیسے کی کمی سے 278روپے 65پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونا بھی مہنگا ہو گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے سبب مقامی مارکیٹ بھی اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 2708 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 282900روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے کے اضافے سے 242541 روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 9روپے کی کمی سے 3372روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 8روپے کی کمی سے 2890 روپے کی سطح پر آگئی۔
                                                        

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سونے کی قیمت روپے کی سطح کے اضافے سے مارکیٹ میں کی سطح پر ڈالر کی کی قدر

پڑھیں:

درجہ دوم‘ سوم کے آئل‘ گھی کی قیمت میں 18 سے 24 روپے کلو کمی 

لاہور (کامرس رپورٹر) درجہ دوم اور سوم کے آئل اور گھی کی قیمتوں میں 18سے 24 روپے کمی ہو گئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں درجہ دوم آئل کی فی لیٹر قیمت24 روپے کمی سے510 روپے ہو گئی۔ 12پیکٹ آئل کی پیٹی کی قیمت 288 روپے کمی سے6120 روپے، درجہ دوم گھی کی قیمت 18روپے کمی سے510 روپے، 12پیکٹ گھی کی پیٹی216 روپے کمی سے 6120 روپے کی ہو گئی۔ درجہ سوم کا گھی 431 روپے سے کم ہو کر 406 روپے کلو ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • ٹیکسٹائل برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم کا 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم
  • درجہ دوم‘ سوم کے آئل‘ گھی کی قیمت میں 18 سے 24 روپے کلو کمی 
  • چین امریکا میں تجارتی جنگ،عالمی منڈی میں تیل مہنگا
  • رواں سال ملک میں سونےکی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
  • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں