کبریٰ خان کی اپنی شادی کی تصدیق ، کب ہو گی ؟ اداکارہ نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پاکستان کی نامور اداکارہ کبریٰ خان نے فروری میں اپنی شادی ہونے کی تصدیق کردی۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید سے متعلق سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی عرصے سے خبریں زیرِ گردش ہیں کہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں تاہم اس حوالے سے دونوں میں سے کسی نے باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی۔
البتہ کچھ دن قبل گوہر رشید نے ایک مبہم ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں کئی معروف شوبز شخصیات تھیں جب کہ اداکار نے اس پوسٹ میں ‘میرے یار کی شادی’ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا۔اب ایک تقریب کے موقع پر کبریٰ خان سے ان کی شادی سے متعلق پوچھا گیا۔
اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں؟جواب میں کبریٰ خان نے تصدیق کی اور کہا جی ہاں! میری فروری میں شادی ہورہی ہے جس پر سوال کرنے والے نے کہا انشاءاللہ۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لاہور میں 7، 8 اور 9 فروری کو بسنت منانے کا اعلان
لاہور میں بسنت کے تہوار کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور بسنت کی تقریبات 7، 8 اور 9 فروری کو منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔پنجاب بھر میں بسنت سے قبل پتنگ بازی کو محفوظ اور منظم بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پتنگ سازوں، ڈور بنانے والوں، فروخت کنندگان اور کیٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے چار کیٹیگریز کے فارم جاری کیے گئے ہیں:
فارم اے: پتنگ سازوں اور ڈور بنانے والوں کے لیے
فارم بی: رجسٹرڈ افراد کو جاری ہونے والا سرکاری سرٹیفکیٹ، جس پر کیو آر کوڈ درج ہوگا۔ یہ کیو آر کوڈ پتنگ، ڈور اور دکانوں پر بھی لگایا جائے گا اور فارم بی سرٹیفکیٹ دکان کے اندر نمایاں جگہ پر رکھنا لازمی ہوگا۔
فارم سی اور فارم ڈی: کائیٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کے لیے مختص۔پتنگ اور ڈور کی شرائط
پتنگ کا سائز 40 انچ سے زائد نہیں ہوگا۔
گڈا 30 انچ سے زیادہ چوڑائی کا نہیں ہوگا۔
ڈور صرف کاٹن کے دھاگے سے بنے گا اور اس میں نو سے زائد تاریں نہیں ہوں گی۔
ڈور کے لیے صرف پنے کی اجازت ہوگی، چرخی استعمال نہیں کی جا سکے گی۔
تیز مانجا، تندی، دھاتی تار اور کیمیکل کا استعمال ممنوع ہوگا۔پتنگ اور ڈور کے سائز، میٹریل اور معیار کو شیڈول ون کے مطابق سختی سے نافذ کیا جائے گا۔رجسٹرڈ ایسوسی ایشنز ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں بسنت کے انتظامات میں معاونت کریں گی۔ ضابطہ کار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف رجسٹریشن منسوخی اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مانجا میں گلو، سادہ رنگ، آٹا اور کمزور شیشے کا استعمال کیا جا سکے گا۔