دونوں ملک زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں، صدر ایف پی سی سی آئی کی وفد سے ملاقات میں گفتگو
پاکستان کے دورے پر آئے جنوبی سوڈان کے پارلیمانی وفد کا ایف پی سی سی آئی پریذیڈنٹ آفس کا دورہ ، بزنس کمیونٹی سے ملاقات
اسلام آباد ()صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور جنوبی سوڈان میں باہمی تجارت کا حجم انتہائی کم اور نہ ہونے کے برابر ہے، پاکستان اور جنوبی سوڈان زراعت سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں، ایف پی سی سی آئی پاکستان اور جنوبی سوڈان میں تجارتی تعلقات میں اضافے کیلئے کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ وہ پیر کو پاکستان کے دورے پر آئے جنوبی سوڈان کے پارلیمانی وفد سے ایف پی سی سی آئی پریذیڈنٹ آفس میں ہونے والی ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو گا، پاکستان اور جنوبی سوڈان میں باہمی تجارت کا حجم انتہائی کم اور نہ ہونے کے برابر ہے، دونوں ملک زراعت سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔عاطف اکرام شیخ نے کہاکہ جنوبی سوڈان پاکستان سے ٹیکسٹائل،فارما سیوٹیکل، اسٹیل اور دیگر اشیا درآمد کر سکتا ہے،پاکستان جنوبی سوڈان کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، ایف پی سی سی آئی پاکستان اور جنوبی سوڈان میں تجارتی تعلقات میں اضافے کیلئے کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔جنوبی سوڈان کی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کورنیلیو کون نگونے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جنوبی سوڈان تحقیق، زراعت، ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دے سکتے ہیں، جنوبی سوڈان پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی اور تجارتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چوہدری شافع حسین سے کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر کی ملاقات،دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر مسٹر ڈینیل آرسینلٹ نے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارت بڑھانے کا بہترین وقت ہے اس لئے کینیڈا کے سرمایہ کار پنجاب کے مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ مختلف شعبوں میں جوائنٹ وینچر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز،انفارمیشن ٹیکنالوجی،ٹیکسٹائل،زراعت،مائننگاور آرٹیفیشل انٹیلیجنس پنجاب کے ترجیحی سیکٹر ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بنایا جارہا ہے جہاں حکومت صنعتی یونٹس لگانے کے لئے عمارات بناکر رینٹ پر دے گی۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ کینیڈا میں ماہ جولائی میں بزنس کانفرنس ہوگی پنجاب سے بزنس کمیونٹی کاوفد بزنس کانفرنس میں شرکت کرے گا جبکہ میں اپنے کینیڈا دورہ کے دوران بزنس کمیونٹی سے ملوں گا۔

یکٹنگ ہائی کمشنر کینیڈا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان کے مابین باہمی تجارت بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔کینڈا اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے مابین روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔کینڈا پنجاب حکومت کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لئے بھی تیار ہے۔ملاقات میں چئیرمن پنجاب سرمایہ کاری بورڈ منتہی اشرف،ورلڈ ٹریڈ ڈیولپر ز کے تنویر رانا اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی وزیراعظم آج ترکی کے دورے پر
  • چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے: وزیراعظم
  • چین کیساتھ اسپیس ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
  • چین کیساتھ اسپیس ٹیکنالوجی دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
  • جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، لکی مروت میں بائیکاٹ کی کال
  • اسحاق ڈار اور امارات کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
  • امریکی ٹیرف مذاکرات میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک خوشامد سے باز رہیں، چین کا انتباہ
  • پاکستان اور افغانستان کا روابط برقرار رکھنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
  • چوہدری شافع حسین سے کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر کی ملاقات،دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت
  • مالی فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر سے رقم وصول کرنے والے مزید افراد طلب