نصرت ہدایت اللہ نے علی رحمٰن سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماڈل نصرت ہدایت اللہ نے اداکار علی رحمٰن خان سے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اور اداکار کی جب بھی شادی ہوئی تو لوگوں کو معلوم ہوجائے گا۔
نصرت ہدایت اللہ اور علی رحمٰن کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں اور خبریں ہیں کہ وہ جلد ہی رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔
دونوں کو متعدد بار میڈیا کے سامنے بھی ایک ساتھ دیکھا گیا جب کہ ماڈل اور اداکار ایک دوسرے کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کرتے رہے ہیں۔
دونوں کی ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کی جلد شادی کی افواہیں بھی سامنے آتی رہی ہیں، تاہم دونوں نے پہلے کبھی واضح طور پر اس حوالے سے گفتگو نہیں کی۔
ستمبر 2024 میں ایک ٹی وی پروگرام کے دوران علی رحمٰن خان نے واضح کیا تھا کہ ان کا فوری شادی کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی ان کے کسی سے تعلقات ہیں، ان کی وائرل تصاویر سے متعلق مداح خود ہی اپنی کہانیاں گھڑ لیتے ہیں۔
اب نصرت ہدایت اللہ نے اداکار سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے درمیان کچھ بھی چل رہا ہے تو جب بھی ان کی شادی ہوگی تو مداحوں کو معلوم ہو جائے گا۔
ماڈل نے حال ہی میں ہم ٹی وی کی بیسویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے صحافی عرفان الحق سے بات کی۔
View this post on InstagramA post shared by Nusrat Hidayatullah ???????? (@nusrathidayatullah)
انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ انہوں نے تاحال کسی ڈرامے میں کام نہیں کیا، تاہم وہ تھیٹر میں کام کرتی رہیں اور ماڈلنگ بھی کرتی آئی ہیں۔
علی رحمٰن سے تعلقات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نصرت ہدایت اللہ نے قدرے بیزارگی سے کہا کہ ان کے پاس اس حوالے سے کوئی مصالحے دار اور بریکنگ نیوز نہیں ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Nusrat Hidayatullah ???????? (@nusrathidayatullah)
ماڈل کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان جو کچھ بھی ہو رہا ہے، وہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور وہ اس خفیہ تعلق کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتیں، ان کے پاس ایسی کوئی بریکنگ نیوز موجود نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کے اور اداکار کے درمیان تعلق ہیں، ان کی شادی یا کچھ اور ہوگا تو مداحوں کو سب سے پہلے معلوم ہوجائے گا۔
View this post on InstagramA post shared by Nusrat Hidayatullah ???????? (@nusrathidayatullah)
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ رواں سال کچھ کرنے والے ہیں تو ماڈل نے سوچتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہتیں اور انہیں اس ضمن میں کوئی علم بھی نہیں۔
نصرت ہدایت اللہ کا مزید کہنا تھا کہ تاہم رواں برس بہت کچھ ہونے والا ہے، اس لیے ہر کوئی اس پر نظر رکھے۔
View this post on InstagramA post shared by Irfanistan ???? (@irfanistan)
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے درمیان سے تعلقات علی رحم ن انہوں نے حوالے سے
پڑھیں:
نواز اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنےکی ہدایت کی ہے: رانا ثنا
وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے نواز شریف اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنےکی ہدایت کی ہے۔ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہیےانہوں نے کہا کہ ہمیں پیپلزپارٹی کی قیادت کا بہت احترام ہے، 1991میں صوبوں کےدرمیان ہونے والےمعاہدے اور ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی، کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا۔وزیراعظم کے مشیر کا مزید کہنا تھا کہ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں، اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں، ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے۔