حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
چیئرمین سینیٹ سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں، فریقین کے درمیان بات چیت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔
سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی اور حکومت کو بات چیت کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا عمران خان کو سزا کے باوجود حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان
انہوں نے کہاکہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے تھے جن پر عمل نہیں ہوئے۔ اب ان کے دوبارہ پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے اس سے قبل قریباً ڈیڑھ سال قید پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے تاہم کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ نے اس پر عملدرآمد سے انکار کردیا تھا۔
دوسری جانب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے چوتھے دور کے لیے ابھی تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں ہوسکا۔
آج میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے مطالبات پر اپنا جواب تیار کرلیا ہے، اور نو مئی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے مطالبات پر جواب تیار کرنے میں ایک ہفتے سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے، عرفان صدیقی
میڈیا پر یہ خبر سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، ابھی جواب تیار کرنے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعجاز چوہدری پروڈکشن آرڈر چیئرمین سینیٹ حکومت پی ٹی آئی مذاکرات حکومت جواب تیار وی نیوز یوسف رضا گیلانی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعجاز چوہدری پروڈکشن ا رڈر چیئرمین سینیٹ حکومت پی ٹی ا ئی مذاکرات حکومت جواب تیار وی نیوز یوسف رضا گیلانی یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ پروڈکشن ا رڈر کے درمیان پی ٹی ا ئی جواب تیار
پڑھیں:
ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، شیخ وقاص اکرم
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جو اپنی ذاتی حیثیت میں کوششیں کر رہے ہیں اور کرتے رہتے ہیں ان کو بھی خان صاحب نے کہہ دیا ہے کہ میری رہائی کے حوالے سے میں نے کسی کو بھی آتھرائز نہیں کیا کہ وہ کوئی مذاکرات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی رہنماء پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بات شروع کرنے سے قبل میں ایک چیز کلیریٹی سے کہہ دوں کہ فی الوقت جب ہم بات کر رہے ہیں، ہمارے بیک ڈور یا سامنے کسی قسم کے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات جاری نہیں ہیں، جو اپنی ذاتی حیثیت میں کوششیں کر رہے ہیں اور کرتے رہتے ہیں ان کو بھی خان صاحب نے کہہ دیا ہے کہ میری رہائی کے حوالے سے میں نے کسی کو بھی آتھرائز نہیں کیا کہ وہ کوئی مذاکرات کریں، وہ بات وہاں فائنل ہو گئی ہے، اگر کوئی کلیم بھی کرتا ہے کہ مجھے خان نے آتھرائز کیا ہے تو خان صاحب نے واضح کر دیا ہے کہ میں نے کسی کو آتھرائز نہیں کی۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خان صاحب نے ایک اور بات بڑی واضح کر دی ہے، ساتھ ہی کہ ہم بطور پولیٹکل پارٹی مذاکرات کے بالکل خلاف نہیں ہیں مگر مذاکرات کس لیے؟ نمبر ون قوم کیلیے، نمبر ٹو آئین کی بالادستی اور نمبر تین قانون کی حکمرانی کیلیے، ہیومن رائٹس کے لیے، جمہوریت کیلیے۔