فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کی سہولت اب مزید 26 شہروں میں دستیاب
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اپنی ‘فاسٹ ٹریک’ پاسپورٹ سہولت میں بڑی توسیع کا اعلان کیا ہے، اس سروس کا مقصد تیز رفتار پاسپورٹ پروسیسنگ خدمات تک عوام کی رسائی کو بہتر بنانا ہے۔
ابتدائی طور پر صرف 7 بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں پیش کی جانے والی اس سروس کو اب ملک بھر میں 47 مقامات تک بڑھا دیا گیا ہے۔
تازہ ترین توسیع نے فاسٹ ٹریک سروس نیٹ ورک میں 26 نئے شہروں کو شامل کیا ہے ، جس سے مجموعی تعداد 47 ہوگئی ہے۔
نئے شامل شہروں میں اٹک، ہری پور، چکوال، بٹ خیلہ، سرگودھا، صوابی، بھلوال، نوشہرہ، حافظ آباد، کرک، میانوالی، مانسہرہ، بھکر، مظفر آباد، کوہاٹ، میرپور (آزاد جموں کشمیر)، ڈی آئی خان، باغ آزاد کشمیر، سوات، راولاکوٹ، ایبٹ آباد، کوٹلی، بنوں، سدھنوتی، ہنگو اور بھمبر شامل ہیں۔
یہ توسیع ان علاقوں میں شہریوں کے لیے پاسپورٹ کی درخواست کے عمل کو تیز تر اور زیادہ قابل رسائی بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل نے زونل سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ نئے شامل مقامات بغیر کسی تاخیر کے فاسٹ ٹریک خدمات پیش کرنا شروع کردیں۔
مزید برآں ڈائریکٹر (ڈیٹا بیس) کو پاسپورٹ پروسیسنگ سسٹم (پی پی ایس) کو اپ ڈیٹ کرنے کا کام سونپا گیا ہے تاکہ ان تبدیلیوں کی عکاسی کی جاسکے اور نئے شہروں کو فاسٹ ٹریک زمرے میں شامل کیا جاسکے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پالیسی ون) حافظ عبدالناصر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو ڈائریکٹر جنرل آف پاکستان پوسٹ سمیت تمام متعلقہ حکام کو ارسال کر دیا گیا ہے تاکہ توسیع شدہ سروس کے مناسب نفاذ اور وسیع پیمانے پر آگاہی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس اقدام کے ساتھ ، ڈائریکٹوریٹ جنرل کا مقصد زیادہ مؤثر پاسپورٹ پروسیسنگ فراہم کرنا ہے، جس سے نئے شامل ہونے والے شہروں میں درخواست دہندگان کے لیے انتظار کے اوقات میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر اسلام اباد ایبٹ آباد باغ بلوچستان بنوں بھکر بھمبر پاسپورٹ پاسپورٹ اجرا ڈی آئی خان راولاکوٹ سوات کراچی کوئٹہ کواہاٹ کوٹلی لاہور مظفرآباد میانوالی میرپور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد ایبٹ ا باد بلوچستان بھکر پاسپورٹ پاسپورٹ اجرا ڈی ا ئی خان سوات کراچی کوئٹہ لاہور میانوالی میرپور فاسٹ ٹریک
پڑھیں:
احسن بھون اور عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کے موقع پر وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کا کہنا تھا کہ آج تاریخی دن ہے، پنجاب بار کونسل میں مینوئل سسٹم کو ختم کر دیا گیا، وکالت کے لائسنس کے امیدوار اب مینوئل سسٹم کے بجائے آن لائن فائل جمع کرواسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عاصمہ جہانگیر گروپ اور ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان احسن بھون اور وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ پنجاب بار کونسل میں سہولت انٹری کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں سربراہ عاصمہ جہانگیر گروپ اور ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان احسن بھون نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سمیت دیگر موجود تھے۔ سربراہ عاصمہ جہانگیر گروپ اور ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان احسن بھون نے کہا کہ سہولت سینٹر کے قیام سے وکلا کی مشکلات ختم ہوں گی، ہمارے گروپ کا مقصد تنقید کرنا نہیں بلکہ وکلا کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کرنا ہے۔
وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، پنجاب بار کونسل میں مینوئل سسٹم کو ختم کر دیا گیا، وکالت کے لائسنس کے امیدوار اب مینوئل سسٹم کے بجائے آن لائن فائل جمع کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کے سہولت سینٹر سے وکلا کی ڈگری ویری فکیشن کو بھی آن لائن کر دیا گیا جس سے جعلی وکلا کو فوری پکڑا جاسکتا ہے۔