سندھ ہائیکورٹ میں شنوائی نہ ہونے پر شہری سپریم کورٹ پہنچ گیا۔

شہری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور رجسٹرار کے خلاف درخواست دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے متعدد احکامات کے باوجود درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جارہا۔

درخواست کے مطابق شہری اور اس کے اہل خانہ گزشتہ 28 سال سے قبضہ مافیا کے ہاتھوں پریشان ہیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر حکام مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری حکام کی جانب سے بھی درخواست گزار سے رشوت کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹ کو درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔

شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور رجسٹرار کو فریق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews استدعا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ درخواست گزار رجسٹرار سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹ شہری قبضہ مافیا وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ درخواست گزار سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹ قبضہ مافیا وی نیوز چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ درخواست میں سپریم کورٹ

پڑھیں:

سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ کرپشن پر ڈی جی کو نوٹس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251211-08-8
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن میں کرپشن کے انکشاف اور کمیشن میں بھرتیوں اور امتحانات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کردیا۔ درخواست سندھ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین محمد وسیم اور ڈی جی اینٹی کرپشن کے خلاف دائر کی گئی۔ اسپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کر دیا۔درخواست گزار سینئر صحافی امداد سومرو کی براہ راست شکایت پر عدالت نے نوٹس لیا۔کمیشن میں بھرتیوں، امتحانات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔عدالت نے دائر درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈی جی اینٹی کرپشن ریکارڈ سمیت جواب داخل کریں۔درخواست میں افسران پر پیپر لیک، میرٹ لسٹ میں ردوبدل کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ: زیادتی کیس کے ملزم کی سزا 20 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی گئی
  • سندھ ہائیکورٹ نے اجرک نمبر پلیٹ کی تنصیب کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا
  • سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے خلاف طلبہ کی درخواستیں، پی ایم ڈی سی اور دیگر سے جواب طلب
  • سپریم کورٹ میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب، چیف جسٹس نے کیک کاٹا 
  • سندھ ہائی کورٹ میں ای چالان کے خلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد
  • سندھ ہائیکورٹ، اِی چالان کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد
  • ای چالان کے خلاف درخواستیں، سندھ ہائیکورٹ میں حکمِ امتناع کی استدعا مسترد، حکومت سے رپورٹ طلب
  • متنازع ٹویٹس کیس؛ سپریم کورٹ کا ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم
  • مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے پر نوکری سے برخاست کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت
  • سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ کرپشن پر ڈی جی کو نوٹس