Nawaiwaqt:
2025-04-22@11:29:30 GMT

شیر کے ساتھ سیلفی لینا شہری کو مہنگا پڑ گیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

شیر کے ساتھ سیلفی لینا شہری کو مہنگا پڑ گیا

صوبائی دارالحکومت لاہور میں شیر کے ساتھ سیلفی لینا شہری کو مہنگا پڑ گیا،شیر کے حملے میں شہری شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سبزہ زار میں واقع فارم ہاوس پر رکھے گئے شیر کےساتھ سیلفی بنانے کی کوشش شہری کو مہنگی پڑگئی، پولیس کے مطابق عظیم نامی شخص سبزہ زار کے علاقے میں شہری میاں عمر ڈولا کے فارم ہاوس پر شیر دیکھنے گیا تھا۔ عظیم نے شیر کے پنجرے کا جنگلا کھول کر تصویر بنانے کی کوشش کی۔شہری نے شیر کو قریب سے دیکھنے کیلئے شیر کے پنجرے میں چلا گیا۔انجان انسان کو قریب دیکھ کر پنجرے میں قید شیر نے جنگلا کھلا دیکھ کر شہری پر حملہ کردیا جس سے شہری زخمی ہوگیا۔ زخمی شہری کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گی شیر کے حملے سے شہری کے سر، چہرے اور بازو پر زخم آئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی درخواست پر شیر کے مالک کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ فارم ہاوس کا مالک میاں عمر نے اس سے قبل یوٹیوبر رجب بٹ کو شادی پر شیر کا بچہ تحفے میںدیا تھا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور میں شیر نے تین شہریوں کو زخمی کردیاتھا۔ بعدازاں سکیورٹی گارڈز نے گھر سے باہر آنے والے پالتو شیر کو مار ڈالا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ ہربنس پورہ کی نجی ہاوسنگ سکیم میں پالتو شیر اچانک پنجرے سے باہر نکل آیا تھااور شہریوں پر جھپٹ پڑا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کےمطابق ہربنس پورہ کی نجی ہاﺅسنگ سکیم میں علی عدنان نامی شخص نے اپنے ڈیرے پر شیر پال رکھا تھا۔ شیر ڈیر ے سے باہر نکل کرسڑک پر آگیا جسے دیکھ کر لوگ خوف زدہ ہوگئے تھے۔پالتو شیر ڈیرے پر پنجرے سے نکل کر نالے پر پہنچا تھاجس نے تین افراد پر حملہ کیا تھا جس سے معمولی زخمی تینوں افرادکو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاتھا۔خوف زدہ شہریوں نے فوری ون فائیو پر پولیس کواطلاع دی۔ اسی دوران ہاوسنگ اسکیم کے سکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کرکے شیر کو ڈھیر کردیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں تھیں جبکہ پولیس کی جانب سے مزید کارروائی شروع کر دی گئی تھی ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شہری کو شیر کے

پڑھیں:

سرگودھا: شادی کے نام پر دھوکا، 4 افراد کیخلاف تحقیقات جاری

سرگودھا میں شادی کے نام پر دھوکا دینے پر 3 خواتین سمیت 4 افراد کیخلاف درخواست پر تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق شہری کے ساتھ واقعہ 16اپریل کو پیش آیا، متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ بارات لے گیا تو دلہن کے گھر پر تالا لگا تھا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شہری نے دلہن کو ایک لاکھ روپے نقد دیے تھے، شاپنگ بھی کرائی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی
  • کراچی: ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کر ملتان سے فریج لینے کے لئے آنے والے شہری کو سی ویو جانا مہنگا پڑ گیا
  • اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • سرگودھا: شادی کے نام پر دھوکا، 4 افراد کیخلاف تحقیقات جاری
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
  • کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
  • وقت پر منگنی کا سوٹ کیوں تیار نہیں کیا، شہری نے دکاندار پر مقدمہ کردیا