القادر ٹرسٹ کیس میں سزا کیخلاف اپیلیوں کا معاملہ، عمران خان، بشری بی بی نے وکالت ناموں پر دستخط کر دئیے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
القادر ٹرسٹ کیس میں سزا کیخلاف اپیلیوں کا معاملہ، عمران خان، بشری بی بی نے وکالت ناموں پر دستخط کر دئیے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں کا معاملہ،دونوں نے وکالت ناموں پر دستخط کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق 190 مین پاونڈ کیس میں بانی پی ٹی ائی،بشری بی بی کی سزا خلاف اپیلیں دائر کرنے کےلئےبانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے وکالت ناموں دستخط کر دئیے،وکالت ناموں پر جیل کمرہ عدالت میں دستخط کئے گئے ۔
جیل حکام نے ضروری دفتری کاروائی کے بعد وکالت نامے بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کے حوالے کر دئیے،190 مین پاونڈ اپیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرام راجہ اور خالد یوسف چوہدری وکلاء ہوں گے،اپیلیں آئندہ ایک دو دن میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جائیں گی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کر دئیے کیس میں
پڑھیں:
علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی کا پارٹی کے سیاسی امور سے کوئی تعلق نہیں ہے، دونوں گھریلو خواتین پر شیرافضل مروت کی تنقید ناجائز ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل یا ڈھیل پر تیار نہیں ہیں، پاکستان ہارڈ اسٹیٹ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہاں جنگل کا قانون ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جیل حکام کہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا حکم نہیں مانتے۔