میرے خلاف کوئی بات کرے گا تو جواب تو دوں گا: شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کا رشتہ نہ ہوتا تو کسی کی مجال نہیں تھی کہ میرے خلاف باتیں کرے۔
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میرے خلاف کوئی بات کرے گا تو جواب تو میں دوں گا۔
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی طرف پوری قوم کی نظر ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ملک کو موجودہ صورتِ حال سے نکالنے کے لیے مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میاں صاحبان کے درمیان ملاقات سے حکومت کی سنجیدگی کا اشارہ ملتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اشتعال انگیزی کے مقدمے میں ماہ رنگ بلوچ سمیت فریقین سے جواب طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-08-6
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی اشتعال انگیزی کے مقدمے میں بریت کے فیصلے کے خلاف پراسیکیوشن کی اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ سیشن عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ دیتے وقت مقدمے کے اہم حقائق کو نظر انداز کیا۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کے دوران شواہد پیش کیے جانے ہوتے ہیںلیکن سیشن عدالت نے فردِ جرم عاید ہونے سے پہلے ہی بریت کا فیصلہ دے دیا، جو نامناسب ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ ملزمہ کے خلاف واضح شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر مقدمہ چلایا جانا ضروری تھا تاہم ٹرائل سے قبل بری کرنے کا فیصلہ قانونی تقاضوں کے برعکس ہے۔ سیشن عدالت نے ماہ رنگ بلوچ کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ خارج کردیا تھا، ملزمہ کے خلاف قائد آباد تھانے میں اشتعال انگیزی کا مقدمہ درج ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے اپیل پر آئندہ سماعت کیلئے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔