مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں 16 پراسرار اموات سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوی کے گاؤں بدھل میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 16 افراد کی پراسرار بیماری سے اموات ہوئیں۔ پراسرار بیماری سے مرنے والے افراد میں ’نیوروٹوکسن‘ کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے، حافظ نعیم الرحمان

نیوروٹوکسن ایک کیمیکل یا مادہ ہے جو اعصابی بافتوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور انسانی اعصابی نظام پر سنگین اثرات مرتب کرتا ہے، بعض کیمیائی آلودگیاں جیسے پالیمیرائزڈ کیمیکلز یا ہیوی میٹلز (سیسہ، پارہ وغیرہ) نیوروٹوکسن کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، 16 افراد کی پراسرار اموات نے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پیدا کردیا ہے، 7 دسمبر سے 17 جنوری کے درمیان ہونے والی اموات میں متاثرین نے بخار، درد، متلی اور ہوش میں کمی کی شکایات کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں غیرملکی مشنز، تنظیموں اور میڈیا کو رسائی حاصل نہیں، مشعال ملک

حکام کے مطابق، بیشتر متاثرین ایک ہی خاندان سے ہیں، جس نے مقامی سطح پر مزید تشویش پیدا کردی ہے، ماہرین صحت نے تحقیقات کے دوران نیوروٹوکسن کی موجودگی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس معاملے میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ اصل سبب کا پتا چل سکے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نیوروٹوکسن کا جان بوجھ کر استعمال خارج از امکان نہیں ہے،  امکان ہے کہ یہ انسانیت سوز کام کشمیریوں کی دشمن بھارتی فوج کی جانب سے کیا گیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کیخلاف قرارداد کی منظوری سے کیا اثر پڑے گا؟

دوسری جانب، یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مخصوص علاقوں میں کھاد یا دیگر ذرائع سے نیوروٹوکسن کا استعمال ہو رہا ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے تحقیقات کا آغاز تو کیا گیا ہے تاہم ماضی میں ہونے والی تحقیقات کی طرح یہ بھی محض ایک اعلان ہی نظر آتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

16 افراد بھارتی فوج پراسرار موت ضلع راجوری کیمیکل مقبوضہ جموں و کشمیر نیوروٹوکسن وجہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 16 افراد بھارتی فوج پراسرار موت کیمیکل یہ بھی

پڑھیں:

او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر، یوسف محمد صالح الدوبی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ  کیا ۔وفد میں او آئی سی اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام کیساتھ ساتھ نمل یونیورسٹی کے نمائندے بھی شامل  تھے ۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران وفد نے مری میں اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات کی۔وفد کومقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تفصیلی بریفنگ  دی گئی۔

وفد نے مظفرآباد میں مہاجر کیمپوں اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کشمیری مہاجرین سے ملاقات کی۔وفد نے کشمیری مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

افغان شہریوں کی واپسی، شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم

یوسف الدوبی نے حکومتِ پاکستان اور عسکری حکام  دورۂ آزاد کشمیر کو منظم طریقے سے منعقد کروانے پر شکریہ ادا کیا۔

کشمیری اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وفد نے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر، :ہائی کورٹ کی طرف سے 2 کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قرار
  • مقبوضہ کشمیر:ہائی کورٹ کی طرف سے 2 کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قرار
  • مودی سرکار اور مقبوضہ کشمیر کے حالات
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
  • حریت کانفرنس کی کشمیریوں سے جمعہ کو مکمل ہڑتال کی اپیل
  • بھارت کے جابرانہ قبضے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی او آئی سی کے سفیر یوسف الدوبی سے ملاقات
  • او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 
  • پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے
  • مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق