حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں: وزیرِاعظم
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی، حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں. حج 2025 میں حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے. حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ تیار کرکے آئندہ چند روز میں پیش کی جائے. وزیرِ اعظم کی حج 2025 میں معاونینِ حج کے انتخاب کے طریقہ کار، ان کی ذمہ داریاں اور دیگر انتظامات پر بھی تفصیلی بریفنگ طلب، وزیر اعظم نے کہا کہ حجاج کرام کو حج 2025 کے حوالے سے تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: حج 2025 کی
پڑھیں:
افغان وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
دوران گفتگو اسحاق ڈار نے کابل میں پرتپاک میزبانی پرافغان قیادت کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ مذاکرات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق کیااور عوام کے مفاد میں اقدامات پر زور دیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے امیر خان متقی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جو افغان عبوری وزیر خارجہ نے قبول کرلی۔