بھارتی گلوکار نے اپنی دوست سے شادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
معروف بھارتی گلوکار درشن راول نے اپنی دوست دھارل سورلیا کے ساتھ روایتی انداز میں شادی رچالی۔
شادی کی تقریب میں دلہن نے سرخ لہنگا جبکہ دلہا نے سفید کڑھائی والے شیروانی میں سب حآضرین کو متاثر کیا۔ درشن نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”میری بہترین دوست ہمیشہ کے لیے۔“
انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں جوڑے کو خوشی سے مسکراتے اور اپنی نئی زندگی کی شروعات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پہلی تصویر میں درشن نے دھارل کو گلے لگایا ہوا ہے، دوسری تصویر میں دونوں شادی کے منڈپ میں بیٹھے ہوئے ہیں، اور ایک اور تصویر میں ان کے ہاتھوں میں ہاتھ دیے دکھایا گیا ہے۔
درشن نے دھارل کو مداحوں اور دوستوں نے تصاویر پر مبارکباد کے پیغامات کی بھرمار کر دی۔
ایک مداح نے لکھا دونوں کو دیکھ کر دل خوش ہو گیا، آپ کی جوڑی ہمیشہ سلامت رہے۔ ایک اور صارف نے کہاکہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوا اور یہ لمحہ انتہائی خوبصورت ہے، زندگی بھر کی خوشیوں کے لیے دعاگو ہوں۔
واضح رہے کہ دھارل سورلیا کا پس منظر آرکیٹیکچر اور ڈیزائن سے ہے، جبکہ درشن راول مشہور گلوکار ہیں، انہوں نے کئی ہٹ گانے دیے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گاناہٹاؤ، ورنہ مقدمہ ہوگا،ٹک ٹاکرمناہل ملک کی دھمکی
لاہور(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک مرتبہ پھر تنازع کا مرکز بن گئیں،اس بار ان کا نشانہ کوئی ویڈیو نہیں بلکہ ایک مشہور گلوکار کا نیا گانا ہے۔ مناہل کا کہنا ہے کہ گلوکار عمیر اعوان نے اپنے تازہ ریلیز ہونے والے گانے میں اُن کی نجی زندگی سے جڑی ویڈیوز استعمال کی ہیں۔جس پر ٹک ٹاکر نے قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر مناہل ملک نے اپنا ایک اور ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں مناہل ملک نے کہا ہے کہ عمیر اعوان کے نئے گانے ’لارے آ‘ میں میری زندگی سے منسوب چیزوں کو شیئر کیا گیا ہے جو مجھے بالکل پسند نہیں آیا۔میں واضح طور پر عمیر اعوان کو 24 گھنٹوں میں یوٹیوب سے گانا ہٹانے کا الٹی میٹم دیتی ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ گلوکار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی اور ایف آئی آر درج کروائیں گی۔
دوسری طرف گلوکار عمیر اعوان نے اس تمام صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے نہایت دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ گانا کسی صورت ڈیلیٹ نہیں کریں گے اور مناہل جو کرنا چاہیں کر لیں۔
یہ گانا، جس کا عنوان ’لارے آ‘ ہے، تین روز قبل یوٹیوب پر ریلیز ہوا تھا اور اب تک تقریباً 99 ہزار ویوز حاصل کر چکا ہے۔ مناہل کے بیان کے بعد اس گانے کو مزید پذیرائی مل رہی ہے، جب کہ سوشل میڈیا صارفین اس معاملے کو “پبلسٹی اسٹنٹ” بھی قرار دے رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ہنی سنگھ کی 25 سالہ مصری ماڈل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم، ویڈیو وائرل