بھارت کی ریاست کیرالہ میں اپنے بوائے فرینڈ کو زہر دے کر قتل کرنے کی مجرمہ کو موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔

کیرالہ سے تعلق رکھنے والی گریشما پر الزام تھا کہ 2022 میں اس نے اپنے بوائے فرینڈ کو جڑی بوٹیوں سے بنی دوا میں زہر ملا کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 24 سالہ گریشما اپنے بوائے فرینڈ شیرون راج سے تعلقات ختم کرنا چاہتی تھی لیکن اس کے انکار پر چھٹکارا حاصل کرنے کےلیے اس نے قتل کا منصوبہ بنایا۔

مقامی عدالت میں گزشتہ ہفتے گریشما اور اس کے چچا کو 23 سالہ شیرون راج کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

گریشما نے اپنی تعلیمی کامیابیوں، سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہ رکھنے اور اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی ہونے کا حوالہ دے کر سزا میں نرمی کی درخواست کی تھی۔ لیکن عدالت نے قرار دیا کہ جرم کی سنگینی سے زیادہ ملزم کی عمر پر غور کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

عدالت نے کہا کہ استغاثہ نے جرم ثابت کرنے کے لیے حالات، ڈیجیٹل اور سائنسی ثبوتوں پر انحصار کیا۔

کیس کی تفصیلات کے مطابق گریشما نے اپنے بوائے فرینڈ کو جڑی بوٹیوں سے بنے ٹانک کے ساتھ زہر دیا تھا، جسے پینے کے 11 دن بعد وہ متعدد اعضاء ختم ہونے کے باعث ہلاک ہوگیا تھا۔ گریشما نے اس قتل کی منصوبہ بندی کی تھی کیونکہ راج نے تمل ناڈو کے ایک فوجی کے ساتھ اس کی شادی طے پانے کے بعد ان کا تعلق ختم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

حکام کے مطابق گریشما نے اس سے پہلے بھی پھلوں کے جوس میں گولیاں ملا کر راج کو زہر دینے کی کوشش کی تھی لیکن اس کے کڑوے ذائقے کی وجہ سے اسے پینے سے انکار کرنے کے بعد وہ ایسا کرنے میں ناکام رہی تھی۔

ترواننت پورم ضلع کے علاقے پارسالا کا رہائشی 23 سالہ شیرون راج، بی ایس سی ریڈیالوجی کا طالب علم تھا۔

گریشما کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت قتل سمیت مختلف جرائم کا قصوروار پایا گیا، جبکہ اس کے چچا نرمل کمار نائر کو ثبوت کو ضائع کرنے کا قصوروار پایا گیا۔ ملزمہ کی والدہ کو بھی حراست میں لیا گیا تھا، تاہم عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا گیا۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی

— فائل فوٹو

کندھ کوٹ کے گاؤں الف بجارانی میں گھر پر فائرنگ سے 17 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ایک بچی بھی زخمی ہوئی ہے جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب پولیس کو تھرپارکر کے گاؤں محمد علی سمیجو میں کنویں سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس اس حوالے سے گاؤں کے افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کی عفت عمر کی بطور کلچرل ایڈوائزر تقرری، اداکارہ کا عہدے قبول کرنے سے انکار
  • بنگلہ دیش کی عدالت نے اظہر الاسلام کی سزائے موت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقررکردی
  • ڈیوڈ وارنر کا بچے سے ہاتھ ملانے سے انکار، آسٹریلوی کھلاڑی تنقید کی زد میں
  • معیشت، ڈرائیونگ فورس جو پاک افغان تعلقات بہتر کر رہی ہے
  • میری وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز سابق بوائے فرینڈ نے پھیلائیں؛ ٹک ٹاکر سامعہ
  • افغان عبوری وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی
  • طبی عملے کا قتل ’سریع سزائے موت‘ تھی، غزہ سول ڈیفنس
  • مولانا فضل الرحمن کا پاکستان تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد کرنے سے انکار
  • کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
  • فیکٹ چیک: کیا سابق چینی وزیر اعظم نے واقعی سزائے موت کی تجویز دی؟