Jang News:
2025-12-13@23:07:21 GMT

کرم متاثرین کیلئے ہنگو میں کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

کرم متاثرین کیلئے ہنگو میں کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ

  —فائل فوٹو

کرم کے علاقے بگن میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے متاثرین کے لیے ہنگو میں عارضی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان کے مطابق علاقہ محمد خواجہ میں بگن متاثرین کے لیے عارضی کیمپ قائم کیا جائے گا، سیکڑوں ایکڑ اراضی پر ہزاروں خاندانوں کے لیے خیمہ بستی قائم کی جائے گی جبکہ کیمپ کے قریب اسکول، مساجد، بی ایچ یو اور دیگر سہولتیں میسر ہیں۔

ڈی سی نے کہا کہ پی ڈی ایم اے خیموں سمیت دیگر سامان کے 22 ٹرک فراہم کرے گی، ضلعی انتظامیہ کو 4 ٹرک سامان مل گیا ہے اور آج سے کیمپ کے قیام پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

لوئر کرم میں دہشتگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کا پلان تیار

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم ہے۔

ڈی سی ہنگو نے مزید بتایا کہ قیام امن کے لیے نقل مکانی کرنے والےکرم متاثرین کو تمام سہوتیں فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لوئر کرم کے علاقے بگن میں کھانے پینے کا سامان لے جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس کے بعد حکام نے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

جماعت اسلامی خواتین ضلع جنوبی کے تحت اجتماع ناظمات کا انعقاد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جنوبی کے تحت اجتماع ناظمات کا انعقاد کیا گیا ۔ اجتماع عام کے مرکزی کیمپ اور ضلع جنوبی کے کیمپ پر ذمے داریاں سنبھالنے والی کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعامات دیے گئے۔ ناظمہ ضلع جنوبی شبنم امیر نے تمام افراد کار کی کوششوں کو سراہا۔ شبنم امیر کو بحیثیت ناظمہ ضلع جنوبی خصوصی تحفہ بھی دیا گیا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • نون لیگ جی بی میں اختلافات ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم
  • وزارت مذہبی امور کا نجی حج ٹور آپریٹرز کیلئے شرائط سخت کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان ، آئی ایم ایف کے آگے ڈھیر،ا گلی قسط کیلئے بجلی اور گیس مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی
  • نادرا کا کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کیلیے اراضی خریدنے کا فیصلہ
  • جماعت اسلامی خواتین ضلع جنوبی کے تحت اجتماع ناظمات کا انعقاد
  • عسکری اداروںنے جنرل فیض کو سزا سنا کر نئی روایت قائم کردی، تنظیم اسلامی
  • سری لنکن سیلاب متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کی تیسری امدادی کھیپ کولمبو پہنچ گئی
  • امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین ڈونباس سے مکمل دستبردار ہو جائے، زیلنسکی
  • ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو آج سزا ہوئی،قانون سب کیلئے برابر ہے، عطا تارڑ
  • امریکہ کا ویزا شرائط مزید سخت کرنے کا فیصلہ ، درخواست گزاروں کی گزشتہ 5 سال کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی مکمل جانچ کی جائے گی