عمران خان کی سہولیات فراہمی کی درخواست،عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولیات فراہمی درخواست پر عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اخبار، ٹی وی کی سہولت بحالی، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو اور ذاتی معالج سے چیک اپ کیلئے دائر کردہ درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامرفاروق نے درخواست کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کی درخواست پر آرڈر کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں 10 جنوری 2025 کا آرڈر چیلنج کیاہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ متفرق درخواست فائل کی ہے۔ ہفتہ وار بیٹوں سے بات کرائی جائے جبکہ اخبارات فراہم کئے جائیں اور ذاتی معالج کی اجازت دی جائے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے ذاتی معالج سے متعلق کچھ نہیں لکھا۔ سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کوجواب کیلئے نوٹس جاری کردئیے، عدالت نے ہدایت کی کہ جیل نمائندہ آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہو۔بعدازاں عدالت نے سماعت جمعرات23 جنوری تک ملتوی کردی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سہولیات کے حوالے سے نظرثانی درخواست پر اعتراض دور کر دیاتھا جبکہ عدالت نے رجسٹرار آفس اعتراض دور کرتے ہوئے پیر کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اسلا م آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے رجسٹرار آفس اعتراض کے ساتھ درخواست پر سماعت کی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت میں پیش ہوئے تھے۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ 10 جنوری کو سپیشل جج سنٹرل عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے جیل سہولیات کے حوالے سے حکم جاری کیا تھا۔ عدالت ٹرائل کورٹ حکم کے غلط استعمال کو روکنے اور قانون و آئین کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی جائے۔عدالت نے استفسار کیا تھاکہ آپ نے چیلنج کیا ہوا تھا فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم نے اس میں ٹرائل کورٹ آرڈر چیلنج کیا ہوا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر ٹرائل کورٹ عدالت نے
پڑھیں:
عمران خان کی بہنوں کو گور کھپور ناکے پر روک دیا گیا
---فائل فوٹوبانئ پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل جانے کے لیے راولپنڈی پولیس نے گور کھپور ناکے پر روک دیا۔
عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
بانئ پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو بھی پولیس نے روک دیا۔
علیمہ خان، عظمیٰ خانم، نورین نیازی اور قاسم خان عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جا رہے تھے۔
بانئ پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج ملاقاتوں کا دن ہے۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ کو دی گئی فیملی ممبرز کے افراد کی لسٹ میں علیمہ خان، عظمیٰ خانم، نورین نیازی اور قاسم خان کا نام شامل تھا۔