کراچی:

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہمی کرنے والی دو پائپ لائنز دھماکے سے پھٹ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر پانچ پھٹنے سے کراچی میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ شہر کے مختلف علاقوں لانڈھی، قائدآباد، شاہ لطیف ٹاؤن، کورنگی، ٹاؤن شپ، گلشن اقبال، گلشن حدید اور ملیر سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت رہے گی۔

پاور ڈویژن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو فوری اقدامات کرنے اور بجلی بحال کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق کراچی کے عوام کو پانی کے سپلائی ہر صورت بحال ہونی چاہیے، کے الیکٹرک کو پانی سسٹم کو اَپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے اور فوری نمٹنے کے اقدامات بھی کیے جائیں۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے، پمپنگ اسٹیشن پر آنے والے جزوی تعطل کو فوری بحال کر دیا گیا۔ کے الیکٹرک کا عملہ واٹر بورڈ کے نمائندوں سے رابطے میں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے الیکٹرک کے مطابق کو پانی

پڑھیں:

ریلوے ٹریک بحال ہونے کے 9 ماہ بعد سبی سے ہرنائی پہلی ٹرین کی کامیاب آزمائش

بلوچستان کے علاقے ہرنائی سبی ریلوے سیکشن کی بحالی کے بعد 9 ماہ بعد پہلی ٹرائل ٹرین پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر نو ماہ بعد ٹرائل ٹرین سبی سے ہرنائی پہنچی جس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ٹرائل ٹرین صبح سبی سے چلی اور پانچ بجے ہرنائی ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ 9 ماہ کے بعد ریلوے ٹرائل ٹرین ہرنائی اسٹیشن پہنچنے پر ایف سی 81 ونگ کے کرنل ارباب خان اور ایس پی ہرنائی عبدالحیفظ جھاکرانی نے استقبال کیا۔

ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر ٹرائل پہنچنے کے بعد عوام کی بڑی تعداد ریلوے اسٹیشن پر جمع تھی۔ 

ہرنائی سبی ریلوے سیکشن گزشتہ سال 13 جولائی کو شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ پٹڑی کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کے بعد سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل تھی۔

ہرنائی سبی ریلوے سیکشن کی بحالی میں محکمہ ریلوے کے ساتھ ایف سی بلوچستان نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ٹرائل ٹرین سبی سے ہرنائی خیریت سے پہنچے پر اجتماعی دعا بھی کروائی گئی۔
 

متعلقہ مضامین

  • حکومت کی اعلان کردہ مفت الیکٹرک اسکوٹی کیسے حاصل کریں، شرائط کیا ہیں؟
  • مفت الیکٹرک اسکوٹی کیسے ملے گی شرائط کیا ہیں؟
  • تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ‘ڈیڈ لیول’ سے بلند ہونے لگا
  • ریلوے ٹریک بحال ہونے کے 9 ماہ بعد سبی سے ہرنائی پہلی ٹرین کی کامیاب آزمائش
  • پورٹیبل اے سی کے استعمال سے بجلی کا بل کم آتا ہے؟
  • پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم، بنیادی رکاوٹیں کیا ہیں؟
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک
  • خیبرپختونخواہ حکومت کا ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ
  • عیدالاضحی:جانو روں کی خریداری کرنے والوں کےلئے اہم خبر
  • پاک افغان مشترکہ پریس کانفرنس بڑا بریک تھرو، کامران یوسف