Jang News:
2025-04-22@07:06:52 GMT

لوئر کرم: شرپسندوں کیخلاف کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

لوئر کرم: شرپسندوں کیخلاف کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری

—فائل فوٹو

لوئر کرم کے علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف جاری کارروائیاں کے دوران کرفیو نافذ ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے دستے بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے لوئر کرم میں دہشتگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کا پلان تیار

لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں سے اب تک 20 خاندان گھر خالی کر چکے ہیں، کچھ متاثرہ خاندان رشتے داروں کے گھر اور کچھ ہنگو منتقل ہوئے ہیں۔

کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ کرم میں کارروائیاں مقامی افراد کے خلاف نہیں بلکہ شرپسندوں کے خلاف کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پشاور کرم شاہراہ بدستور 3 ماہ سے بند ہے، ادویات اور اشیائے خورونوش کی قلت ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: لوئر کرم کے خلاف

پڑھیں:

6 کینال منصوبے کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال

— فائل فوٹو

6 کینال نکالنے کے خلاف پڈعیدن، میہڑ، کنڈیارو، مورو، جامشورو میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔

پڈعیدن میں ریشم گلی، اسپتال روڈ، شاہی بازار اور مین بازار سمیت تمام کاروباری وتجارتی مراکز بند رہے۔

دریائے سندھ سے نئی کینال نکالنے اور زمینیں کارپوریٹ کمپنی کو دینے کے خلاف احتجاج جاری

میہڑ/نوشہرو فیروز/ٹھری میر واہ دریائے سندھ سے نئی...

میہڑ میں بھی منصوبے کے خلاف مکمل شٹر بند ہڑتال ہوئی۔

جامشورو میں جئے سندھ قومی محاذ مرکز کی اپیل پر شٹر ڈاؤن اور ہڑتال کے موقع پر سپر ہائی وے اور انڈس ہائی وے پر تمام ٹرانسپورٹ مکمل بند رہی۔

متعلقہ مضامین

  • شدید گرمی جاری؛ گرج چمک کیساتھ بارش کہاں ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • زندہ برائلرمرغی کی قیمت مزید 10روپے کمی
  • بنگلادیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کیخلاف انٹرپول سے ریڈنوٹس کی درخواست
  • سرگودھا: شادی کے نام پر دھوکا، 4 افراد کیخلاف تحقیقات جاری
  • 6 کینال منصوبے کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال
  • 3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک
  • افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق
  • آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد
  • آزاد کشمیر اور کے پی میں بارش سے موسم سرد