کسی سپانسر کے بغیر امارات کا 90 دن کا ویزہ! مگر کیسے؟ جانیئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
دبئی ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جنوری 2025ء ) متحدہ عرب امارات کا نیا ویزہ مقامی سپانسر کے بغیر ملک میں 90 دن کے قیام کی اجازت دیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکیوں کے سفر کو آسان بنانے کے لیے ایک اہم اقدام میں متحدہ عرب امارات نے ایک نیا ویزہ شروع کیا ہے جس کے تحت غیرملکی شہریوں کو مقامی کفیل یا گارنٹر کی ضرورت کے بغیر رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے، یہ اقدام خلیجی ملک میں 30، 60 یا 90 دن قیام کے اختیارات پیش کرتا ہے اور اس سے پاکستانیوں کو بھی بہت فائدہ پہنچنے کی امید ہے جنہیں اپنے خاندان اور ذاتی دوروں کے لیے یو اے ای کا ویزہ حاصل کرنے میں اکثر رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویزہ ان لوگوں کے لیے کھلا ہے جو قریبی رشتہ داروں سے ملنے جاتے ہیں، جن میں والدین، بچے، بہن بھائی یا شریک حیات شامل ہیں، ویزہ کے حصول کے لیے درخواست دہندگان کو رشتے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا، جن میں شادی یا پیدائشی سرٹیفکیٹ وغیر شامل ہیں، اس ویزہ کے لیے دوست بھی اہل ہیں لیکن انہیں اپنے دورے کی درست وجوہات فراہم کرنا ہوں گی، جیسے اہم تقریبات میں شرکت کرنا یا قریبی ساتھیوں کے ساتھ وقت گزارنا۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند متحدہ عرب امارات میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کی ویب سائٹ، موبائل ایپ یا سروس سینٹرز کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں، جس کے لیے مطلوبہ دستاویزات میں ایک درست پاسپورٹ (کم از کم چھ ماہ کی میعاد)، دو حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر، ملازمت یا کاروبار سے متعلق ثبوت (مثال کے طور پر تنخواہ کا سرٹیفکیٹ، شراکت کا معاہدہ، یا کاروباری لائسنس) درکار ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ویزہ فیس 30 دن قیام کے انٹری پرمٹ کیلئے 300 درہم (تقریباً 22 ہزار 755 روپے)، 60 دن کے ویزہ کے لیے 500 درہم (تقریباً 37 ہزار 925 روپے)، 90 دن کے ویزہ کی فیس 700 درہم (تقریباً 53 ہزار 095 روپے) رکھی گئی ہے، معمولی انتظامی چارجز کے ساتھ بطور سکیورٹی 2 ہزار درہم (تقریباً 1 لاکھ 51 ہزار 700 روپے) کی قابلِ واپسی رقم جمع کرنا ہوگی، درخواست دہندگان کو میڈیکل انشورنس بھی حاصل کرنا ضروری ہے، جس کی قیمت ویزہ کی مدت کے لحاظ سے 40 سے 90 درہم (تقریباً 3 ہزار 034 سے 6 ہزار 825 روپے) ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پاکستان کے دو روزہ اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے اور اس دورے کے دوران اہم امور اور معاہدوں پر غور ہوگا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا خیرمقدم کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شیخ عبداللہ بن زاید النہیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔
دفترخارجہ نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ عبداللہ 20 سے 21 اپریل 2025 تک دو روزہ دورہ ہوگا اور یہ اعلیٰ سطح کا یہ دورہ دونوں ممالک درمیان گہرے تعلقات کا عکاس ہے۔
دورے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد کے وسیع تعاون کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، توانائی میں تعاون، علاقائی سیکیورٹی اور عوامی رابطے، علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر بات چیت متوقع ہے۔
دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ ملاقات سے دونوں فریقین کو علاقائی او عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر دوطرفہ مفادات پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اس دورے میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔