دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کراچی کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لیا ہے، کے الیکٹرک کو فوری اقدامات کرنے اور بجلی بحال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کا بتانا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 9 بج کر 15 منٹ پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 10بج کر 45 منٹ پر بحال ہوئی، بجلی بحال ہونے کے بعد شہر کو متبادل لائنوں سے پانی کی فراہمی شروع کر دی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی تمام پمپنگ بند ہوگئی تھی، بریک ڈاؤن کے باعث لائن نمبر ایک اور لائن نمبر 5 متاثر ہوئیں۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ شہر کو یومیہ 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، مرمتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 100 ایم جی ڈی یومیہ پانی کی کمی ہوگی، شہر کو 550 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق کے الیکٹرک سے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو پانی کے سپلائی ہر صورت بحال ہونی چاہیے، کے الیکٹرک کو پانی سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے اور فوری نمٹنے کے اقدامات بھی کیے جائیں۔
چیف انجینئر واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ لائن نمبر 5 کا مرمتی کام24 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا جبکہ لائن نمبر ایک کا مرمتی کام4 روز میں مکمل کر لیا جائے گا، شہر کو متبادل لائنوں سے پانی کی فراہمی جاری ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن اور تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر آنے والے جزوی تعطل کو فوری بحال کر دیا گیا، کے الیکٹرک کا عملہ واٹر کارپوریشن کے نمائندوں سے رابطے میں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشنز ٹرپ کرنے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پانی کی فراہمی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک لائن نمبر بریک ڈاؤن پر بجلی کو پانی شہر کو
پڑھیں:
ویزر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کراچی میں جی بی کے باشندوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا
ترجمان نے کہا کہ ایک طرف سے جی بی سے تعلق رکھنے والے شہری کو کچل دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سے متاثرہ شخص کو انصاف دینے کے مطالبے پر پرامن احتجاج کرنے والے جی بی کے باسیوں کو سندھ پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے غیر مقامی کے طعنے بھی دیئے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کراچی میں گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایک طرف سے جی بی سے تعلق رکھنے والے شہری کو کچل دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سے متاثرہ شخص کو انصاف دینے کے مطالبے پر پرامن احتجاج کرنے والے جی بی کے باسیوں کو سندھ پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے غیر مقامی کے طعنے بھی دیئے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت سندھ حکومت کے اعلی حکام سے اس سلسلے میں بات کر چکی ہے اور اس واقعہ میں ملوث پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔