کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم شان مسعود کا کہنا ہے کہ ذاتی اچیومنٹس اتنی اہم نہیں ٹیم کا جیتنا ضروری ہے۔ ہمیں کوشش کرنی ہوگی کہ زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلیں۔ ہم نے ہوم کنڈیشن پر وننگ مومینٹم برقرار رکھنا ہے۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ مسعود نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ہم جیت گئے تو سب ٹھیک ہے، کافی چیزیں نوٹ کی ہیں اورانہیں مزید بہتر کرنے کے لئے اس پر کام کریں گے۔ ہمیں اپنی کمزوریاں پتہ ہیں،اپنے بیٹنگ یونٹ کو مواقع دینے ہوں گے۔شان مسعود نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اچھا پرفارم کرنا ہے تو ہوم کے سارے میچز جیتنا ہوں گے، اگلے 10 مہینے بعد ہماری اگلی ٹیسٹ سیریز ہے۔ہمیں کوشش کرنی ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی فاسٹ باولرز کا اُس طرح سے رول نہیں ہے، یہ ایک ٹیم گیم ہے اس میں ایک چیز بہتر کرنے کے لئے کچھ شعبوں کی قربانی دینی پڑتی ہے۔ اگلے ٹیسٹ سائیکل میں فاسٹ باولرز کا رول زیادہ ہوگا۔شان مسعود کا کہنا تھا کہ 20 وکٹیں لیے بغیر آپ ٹیسٹ کرکٹ نہیں جیت سکتے، ضروری نہیں کہ ایک ہی باولر پر انحصار کیا جائے، ابرار احمد آیا اس نے اچھی پرفارمنس دی، ہم نے پچ کے حساب سے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے اور 20 وکٹیں لینی ہوں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی اگلے ٹیسٹ میچ کے لئے پلئینگ الیون کا نہیں سوچا، ابھی تو اس ٹیسٹ کے بھی 2 دن باقی ہیں، کاشف علی اور روحیل نذیر نے اچھی پرفارمنسز دی ہیں، ابھی ہمارا یہ خیال ہے کہ ٹیم کو ہوم کنڈیشن میں کیسے مضبوط کریں۔ ہم ابھی بہترین ٹیم پہلے کھلائیں گےاس کے بعد آہستہ جہاں ضرورت ہوگی وہاں کھلاڑی کھلائیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سوپ پیئں صحت مند رہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

موسم سرما میں یوں تو سب ہی سوپ فائدہ بخش ہیں مگر ہم یہاں آج سبزیوں کے سوپ کے فوائد بتائیں گے جو صحت بخش کے ساتھ ساتھ نزلہ زکام میں بھی مفید ہے۔ہائیڈریشن: سبزی کا سوپ وٹامنز، معدنیات، اور اینٹی آکسائیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے اس لئے یہ جسم میں پانی کی ضرورت پوری کرتا ہے۔وزن میں کمی: کم کیلوریز اور زیادہ غذائیت کی وجہ سے پیٹ بھرے کا احساس دیتا ہے۔قوتِ مدافعت: بیماریوں، خاص طور پر نزلہ زکام اور فلو کے خلاف لڑنے میں مدد کرتا ہے۔آرام دہ: سردی میں جسم کو گرم رکھتا ہے۔شوگر کنٹرول: فائبر سے بھرپور سبزیاں جیسے پالک، گاجر، کدو خون میں شکر کو کنٹرول کرتی ہیں۔صحت مند انتخاب: زیتون کا تیل، دار چینی، ادرک، لہسن جیسے اجزاء استعمال کیے جا سکتے ہیں. زیادہ نمک والے سوپ سے پرہیز کریں اور پیک شدہ سوپ نہ پئیں۔ زیتون یا دیگر صحت بخش تیل استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

ویب ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • اظہر محمود کا پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ سفر ختم
  • سوپ پیئں صحت مند رہیں
  • پاکستان میں بھی سپر فلو کہلائے جانے والے انفلوئنزا کی موجودگی کا انکشاف             
  • عمران خان کی معلومات عوام تک نہیں پہنچ رہیں،جمائمہ
  • فیض حمید بانی پی ٹی آئی منصوبے کے سربراہ تھے، مزید قانونی کارروائی ہوگی، خواجہ آصف
  • افغانستان میں ایک ہزار علماء کی جانب سے افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں، طاہر اشرفی
  • سزا ہوگئی مگر حساب ابھی باقی ہے
  • نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
  • فیض حمید کو اس کے جرائم کی حقیقی سزا ابھی نہیں ملی، ایمل ولی خان
  • ابھی تو شروعات ہے… آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا! 9 مئی والوں کیلئے پیغام واضح:سینیٹر فیصل واڈا