UrduPoint:
2025-04-22@07:07:36 GMT
ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب آج منعقد ہوگی‘چار روزہ تقریبات کل اختتام پذیرہوجائیں گی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر چار روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے ان تقریبات کے دوران میوزک شو، آتش بازی کے مظاہرے اور ریلی شامل ہیں جبکہ ٹرمپ آج 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے. حلف برداری سے منسلک چار روزہ تقریبات کا آغاز ہفتے کے روز سے ہواتھا ٹرمپ اپنے عہدے کی دوسری مدت کا حلف اٹھا رہے ہیں منتخب نائب صدر جے ڈی وینس نئی صدارتی کابینہ کے نامزد ارکان کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے اور واشنگٹن میں ان کے اعزاز میں عشائیہ کی میزبانی کریں گے.
(جاری ہے)
ورجینا کے شہر استرلنگ میں واقع اپنے گالف کلب میں ہفتے کی شام ٹرمپ نے استقبالیے کی میزبانی کی جہاں رات آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس کے بعدمنتخب صدر ٹرمپ آرلنگٹن میں واقع قومی قبرستان میں نامعلوم فوجی کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں شرکت کی. ٹرمپ ڈاﺅن ٹاﺅن واشنگٹن میں ”میگا وکٹری ریلی“ کی قیادت بھی کی یہ ریلی ان کی انتخابی مہم کے جلسوں کے طرز پر تھی اس ریلی میں معروف بینڈ کڈ راک، بلی رے سرکس، دی ویلج پیپل، لی گرین وڈ اور لبرٹی یونیورسٹی کا ایک میوزک گروپ اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ریلی کے بعد ٹرمپ نے ایک کینڈل لائٹ ڈنر میں شرکت کی. ٹرمپ آج دن کا آغاز چرچ سروس میں شرکت سے کریں گے اوروائٹ ہاﺅس کے قریب واقع سینٹ جانز ایپسکوپل چرچ میں ایک سروس میں شریک ہونگے جو منتخب صدور کی ایک روایت ہے. ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ رخصت ہونے والے صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن سے وائٹ ہاﺅس میں چائے پر ملاقات کریں گے یہ تقریب روایتی طور پر نئے صدر کے استقبال کے لیے منعقد کی جاتی ہے ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب یو ایس کیپٹل کے روٹانڈا ہال میں ہو گی اس سے قبل کیپٹل بلڈنگ کے باہر کھلے میدان میں ہونا تھی جس میں تقریباً بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع تھی مگر سردی کی وجہ سے یہ تقریب بلڈنگ کے اندر منتقل کر دی گئی ہے. حلف برداری کی تقریب میں نائب صدر رائنس بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور ٹرمپ اپنا صدارتی خطاب کریں گے بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کو کیپیٹل ہل سے رسمی طور پر الوداع کہا جائے گا یو ایس کیپیٹل بلڈنگ میں سینیٹ کے چیمبر کے قریب ایک کمرہ ہے جہاں صدور حلف برداری کے بعد نامزدگیوں اور ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرتے ہیں ٹرمپ بھی اس کمرے میں اپنے پہلے احکامات جاری کریں گے ٹرمپ اور نائب صدر یو ایس کیپیٹل کے مجسمہ ہال میں مشترکہ کانگریس کمیٹی کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے ظہرانے کے بعد صدر اور نائب صدر فوجی پریڈ کا معائنہ کریں گے. پریڈکے بعد ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں جائیں گے جہاں وہ اوول آفس میں کمانڈر ان چیف ایناگولرل بال کی تقریب میں شرکت کریں گے اس تقریب میں اہم شخصیات شریک ہوں گی اور معروف گلوکار پرفارمنس دیں گے تقریب کے دوران صدر کا خطاب بھی متوقع ہے منگل کی صبح ٹرمپ واشنگٹن نیشنل کیتھڈرل میں ایک روایتی دعائیہ سروس میں شامل ہوں گے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حلف برداری میں شرکت کی تقریب کریں گے کے بعد
پڑھیں:
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ، اہم ملاقاتیں کریں گے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ہیںجہاں وہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف حکام سمیت کئی اہم تقاریب میں شرکت اور ملاقاتیں کریں گے. ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس 21 اپریل سے شروع ہو کر 26 اپریل تک جاری رہیں گے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے وہ دورہ کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ اور ہم منصب قائدین سے ملاقاتیں کریں گے.(جاری ہے)
امریکہ کے سٹیٹ اور ٹریثری ڈیپارٹمنٹس کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں دورہ کے دوران عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی وزیر خزانہ دورہ کے دوران سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے. وزیر خزانہ دورے کے دوران موسمیاتی اقدام کے لیے قائم وزرائے خزانہ کے اتحاد کی تیرہویں وزارتی نشست میں شرکت کریں گے وزیر خزانہ جیفریز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک گول میز نشست میں”پاکستان کے معاشی منظر نامے،تازہ ترین مالی و مالیاتی پیش رفتوں اوراصلاحات پر پیش قدمی اور آئی ایم ایف کے ساتھ روابط“ کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے. وزیر خزانہ سنٹر فار گلوبل ڈویلپمنٹ (سی جی ڈی ) کے زیر اہتمام پاکستان میں جاری اصلاحات اور مستقبل میں درپیش چیلنجز پر منعقدہ ایک نشست سے بھی خطاب کریں گے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ کے دوران گیٹس فاﺅنڈیشن کی عالمی پالیسی اور وکالت کے شعبہ کی صدر گارجی گوش سے بھی ملاقت کریں گے وزیر خزانہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی مشیر برائے مالی صحت اور جی 20 کی عالمی شراکت برائے مالی شمولیت کی اعزازی سرپرست نیدرلینڈز کی ملکہ میکسما سے بھی ملاقات کریںگے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے وزیر خزانہ اٹلانٹک کونسل سے سال 2025 اور مستقبل میں پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر خطاب کریں گے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب منتخب بین الاقوامی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے.