UrduPoint:
2025-04-22@01:16:52 GMT

جے ڈی وینس تیسرے کم عمرترین امریکی نائب صدر

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

جے ڈی وینس تیسرے کم عمرترین امریکی نائب صدر

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )ری پبلکن پارٹی کے نو منتخب نائب صدر جے ڈی وینس امریکی تاریخ کے تیسرے کم عمرترین نائب صدورمیں سے ہیں انہوںنے ایک عام سے شخص کے طور پر زندگی کا آغاز کیا لیکن بعد میں وہ کامیابیاں حاصل کرتے رہے ان کی پرورش امریکی ریاست اوہائیو کے ایک پسماندہ صنعتی قصبے میں ہوئی.

(جاری ہے)

انہوں نے آئی وی لیگ کہلانے والے امریکہ کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک میں تعلیم حاصل کی اب وہ تاریخ کے سب سے کم عمر نائب صدور میں سے ایک ہوں گے وہ ریاست کینٹکی کا شہر جیکسن میں رہائش پذیرہیں جسے وہ اپنا گھر کہتے ہیں ان کی ابتدائی زندگی مڈل ٹاﺅن میں گزری جہاں وینس کی زیادہ تر پرورش ان کی نانی نے کی جنہیں ماما کہا جاتاتھا جو اپنے گھر میں گولیوں سے بھری 19 ہینڈ گنز رکھا کرتی تھیں.

ریاست کینٹکی کی بریتھٹ کاﺅنٹی کے شیرف جان ہولن وینس کے ابتدائی دنوں کی بات کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ وہ ہمیشہ اپنی ماما کے ساتھ یہاں آیا کرتے تھے نانی وینس کو پہاڑوں کی سیر کے لیے یہاں لایا کرتی تھیں تاکہ وہ پہاڑی زندگی سے آشنا ہو سکیں اور ظاہر ہے انہیں یہ سب پسند تھا. انہوں نے ایک میرین کے طور پر فوج میں خدمات انجام دیں اور پھر اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی سے اعلی ترین امتیاز کے ساتھ ڈگری حاصل کی وینس نے امریکہ کے آئیوی لیگ کہلائے جانے والے اعلی ترین ادارے میں تعلیم حاصل کی اور امریکہ کی موقر ” ییل یونیورسٹی“ سے قانون کے شعبے میں ڈگری حاصل کی ییل یونیورسٹی میں ہی جے ڈی وینس کی اپنی کلاس فیلو اوشا چلوکری سے دوستی ہوئی یہیں پر وینس نے اپنی مستقل کی شریک حیات سے شادی کے لیے ان کا ہاتھ مانگا وینس نے 17 جولائی 2024 کوبتایاکہ جب میں نے اپنی بیوی کو پرپوز کیا تو میں نے کہا 'ہنی مجھ پر ایک لاکھ20 ہزار ڈالر کا لاءسکول کا قرض ہے اورمشرقی کینٹکی میں ایک پہاڑی پر قبرستان کا پلاٹ میرے پاس ہے .

جے ڈی وینس کو قومی سطح پر شہرت ان کی امریکہ کی ورکنگ گلاس کے بارے میں 2016 میں شائع ہونے والی کتاب’ ’ہل بلی ایلیجی“ سے ملی جس پر بعد میں ایک نیٹ فلیکس فلم بھی بنی اس فلم میں گلین کلوز نے ایک نوجوان جے ڈی کی منہ پھٹ ماما کا کردار ادا کیا ہے وینس نے اپنے سوتیلے والد جے ڈی ہیمل کے آخری نام کے ساتھ اپنے پہلے الیکشن میں فتح حاصل کی تھی. سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت سے نوجوان جے ڈی وینس اوہائیو سے سینیٹر منتخب ہوا اور جلد ہی انہیں نائب صدر کی اہم ذمہ داری کے لئے منتخب کیا گیا جے ڈی وینس امریکہ کے نائب صدر منتخب ہونے کے صرف چند منٹ بعد کہا کی یہ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی واپسی ہے اور اسکے بعد ہم ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں تاریخ کی سب سے بڑی اقتصادی بحالی کرنے والے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو اپنے ساتھی امیدوار کے طور پر منتخب کیا لیکن اس تعلق کا آغاز کچھ ناخوشگوار تھاجے ڈی وینس نے اس سے قبل ٹرمپ کو ”قابل مذمت“ قرار دیا تھا اور کبھی ٹرمپ کا حمایتی نہ ہونے والے شخص ہونے کا دعویٰ کیا تھا اب وینس کی پالیسیز ٹرمپ کی پالیسیوں کی عکاس ہیں اور جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سابق صدر نے 2020 کا الیکشن ہارا تھا ؟توانہوں نے جواب دیا نہیں میرے خیال میں 2020 میں سنگین مسائل ہیں تو کیا ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن ہار ا تھا ؟ ان الفاظ میں نہیں جو میں استعمال کروں گا.

جے ڈی وینس چین اور مشرقی ایشیا کے بارے میں جارحانہ خیالات رکھتے ہیں یوکرین کو امریکی فوجی امداد کی مخالفت کرتے ہیں اور اسرائیل اور حماس تنازعہ پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ایک طرف تو کاملا ہیرس کہتی ہیں کہ وہ عام شہریوں کی ہلاکتوں کی واقعی پرواہ کرتی ہیں اور اس کے باوجود وہ اسرائیل کو وہ ہتھیار دینے سے انکار کرتی ہیں جو انہیں شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں.

جے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا وینس امریکہ کی اگلی خاتون دوم ہوں گی جے ڈی وینس کی حلف برداری کے بعد ییل یونیورسٹی کی تعلیم یافتہ اوشا اب تک کے کسی بھی امریکی نائب صدر کی پہلی جنوبی ایشیا ئی نژاد امریکی اہلیہ بن جائیں گی. اوشا وینس ایک وکیل اور بھارتی تارکین وطن کی بیٹی نائب صدر کی اہلیہ کے طور پر ایک تاریخی کردارسنبھالنے والی ہیںاوشا وینس 1986 میں کیلی فورنیا میں بھارت سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن والدین کے ہاں پیدا ہوئی تھیں وہ ییل یونیورسٹی کی تعلیم یافتہ ایک وکیل ہیں جو سپریم کورٹ کے دو قدامت پسند ججز کی کلرک رہ چکی ہیں ان دونوں کی ملاقات لاءسکول میں ہوئی تھی 2014 میں ان دونوں کی شادی ہوئی اور ان کے تین بچے ہیں جب سے ان کے شوہر سیاست میں نمایاں ہوئے ہیں انہوں نے خود کو اس شعبے سے نسبتاً دور رکھا ہے.


ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈونلڈ ٹرمپ جے ڈی وینس کے طور پر انہوں نے وینس نے حاصل کی وینس کی ہیں ان

پڑھیں:

چین پر محصولات عائد کرنے سے پیداہونے والے بحران پر وائٹ ہاؤس ایک ٹاسک فورس تشکیل دے گا

چین پر محصولات عائد کرنے سے پیداہونے والے بحران پر وائٹ ہاؤس ایک ٹاسک فورس تشکیل دے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز

واشنگٹن : امریکی میڈیا گروپ سی بی ایس کی اطلاع کے مطابق متعدد ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر غیر معمولی محصولات عائد کیے جانے کی وجہ سے سپلائی چین کا بحران پیدا ہوگا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے چینی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں ان معاملات سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے ورکنگ گروپ کی تشکیل پر تبادلہ خیال شروع کر دیا ہے۔

امریکی کنزیومر نیوز اینڈ بزنس چینل (سی این بی سی) کے مطابق 19 اپریل کو سی این بی سی کے تازہ ترین سروے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی ، افراط زر اور حکومتی اخراجات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر وسیع پیمانے پر عدم اطمینان کے باعث معاشی امور پر ان کی شرح حمایت ان کے صدارتی کیریئر میں ایک نئی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

سروے میں 49 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ آنے والے سال میں امریکی معیشت خراب ہو جائے گی۔ اقتصادی معاملات پر ٹرمپ کی حمایت 43 فیصد اور مخالفت 55 فیصدہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا
  • امریکہ کے نائب صدر کا دورہ بھارت اور تجارتی امور پر مذاکرات
  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس تجارتی مذاکرات کے لیے بھارت پہنچ گئے
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی محکمہ خارجہ کی از سرِ نو تشکیل کی تجویز
  • ’بی جے پی نے مجھے مارنے پر انعام رکھا ہے‘،گرپتونت سنگھ پنوں کا امریکی نائب صدر کو خط
  • چین پر محصولات عائد کرنے سے پیداہونے والے بحران پر وائٹ ہاؤس ایک ٹاسک فورس تشکیل دے گا
  • امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا کے شہریوں کی جبری بیدخلی روک دی
  • امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا کے باشندوں کی جبری ملک بدری روک دی
  • ٹرمپ انتظامیہ شام پر عائد پابندیوں میں نرمی پر غور کر رہی ہے،امریکی اخبار
  • سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق 10 ہزار صفحات پر مشتمل ریکارڈ جاری