ہاں میں نے ہی حملہ کیا ہے، سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار بنگلہ دیشی شہری شریف الاسلام شہزاد نے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 سالہ محمد شریف الاسلام شہزاد نے اعترافی بیان میں کہا، ’ہاں، میں نے یہ حملہ کیا ہے۔‘
سیف علی خان پر حملے کے واقعے کے بعد 70 گھنٹوں کی تلاش کے دوران اس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
محمد شریف الاسلام شہزاد کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں سیف علی خان کے گھر سے تقریباً 35 کلومیٹر دور جنگلاتی علاقے میں واقع ایک لیبر کیمپ سے گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاری ایک لیبر کنٹریکٹر کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر 7 گھنٹے کے آپریشن کے بعد عمل میں آئی۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ دورانِ تفتیش ملزم نے اپنا جرم تسلیم کیا ہے۔
یاد رہے کہ شریف الاسلام شہزاد کو گزشتہ روز ممبئی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کے مؤکل کے پاس سے کوئی قابلِ اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی۔
وکیل کا دعویٰ تھا کہ یہ کیس سیلیبریٹی کے ملوث ہونے کی وجہ سے زیادہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور ان کے مؤکل کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔ وکیل نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھی یہی موقف دہرایا کہ شریف الاسلام کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے ملزم کو 5 روز کے لیے سٹی پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیف علی خان
پڑھیں:
حکومت نے سمندرپار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکیج دیا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے سمندرپار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکیج دیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت سمندرپار پاکستانیوں کے امور پر خصوصی اجلاس ہوا، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اور متعلقہ سرکاری افسران بھی شریک ہوئے، شرکاء کو سمندرپار پاکستانیوں کےلیے سہولیات پر پیشرفت اور حکمت عملی بریفنگ دی گئی۔
دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سمندرپار پاکستانی بیرون ممالک پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں، جن کی پاکستان کےلیے بڑی خدمات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ اوورسیز پاکستانی کنونشن میں سمندرپار پاکستانیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی، ہم اُن کے جذبوں اور وطن کےلیے محبت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں نے دنیا بھر میں محنت کرکے ملک کےلیے نام کمایا، جن کی خدمات کے اعتراف میں حکومت نے بڑا پیکیج دیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر سول ایوارڈ دیا جائے گا، اسٹیٹ بینک کے ذریعے سب سے زیادہ سرمایہ بھجوانے والے پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دیا جائے گا۔
شہبازشریف نے کہا کہ حکومت سمندرپار پاکستانیوں کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پرحل کےلیے کوشاں ہے، جن کےلیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔