Nawaiwaqt:
2025-04-22@07:28:52 GMT

پاکستان نے پہلا ٹیسٹ میچ 127 رنز سے جیت لیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

پاکستان نے پہلا ٹیسٹ میچ 127 رنز سے جیت لیا

ملتان (سماجی رپورٹر) ملتان ٹیسٹ پاکستان نے 127 رنز سے جیت لیا۔نعمان علی اور ساجد خان کی تباہ کن باولنگ، ویسٹ انڈیز ٹیم ہدف کے تعاقب میں 123 تک محدود ہو کر رہ گئی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 127 رنز سے جیت لیا۔ نعمان علی اور ساجد خان  نے بالترتیب 6، 9 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ابرار احمد نے 5 شکار کیے  کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے 3 کھلاڑی آؤٹ 109 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا تو آخری کی سات وکٹیں 46 سکور اضافے کے ساتھ گرگئیں، سعود شکیل سکور میں کوئی اضافہ کئے بغیر دن کی پہلی گیند پر 2 سکور کے ساتھ کیچ آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد پاکستانی بیٹرز کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ محمد رضوان بھی 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ کامران غلام 27 کے ذاتی سکور پر وکٹوں کے پیھے کیچ آؤٹ ہوئے ان کی وکٹ بھی ویریکن کے حصے میں آئی، ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔ سلمان علی آغا اور نعمان علی نے کریز پر پاکستانی بیٹنگ اینڈ سمبھالا اور وکٹس گرنے کی رفتار کو زیادہ دیر تک نہ روک سکے۔ نعمان علی 9 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ ساجد خان نے آتے ہی چوکا لگایا اور 5 سکور پر شارٹ کھلیتے ہوئے کپتان کریگ برئتھویٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس مرتبہ بالرز گداکیش موتی تھے۔ سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ دوسری اننگز میں پوری پاکستانی ٹیم 47 ویں اوورز میں 157 سکور بنا سکی، 93 رنز کی لیڈ کے ساتھ پاکستان نے ویسٹ انڈیز  کو جیت کیلئے 251 رنز کا ٹارگت دیا جس کے حصول میں ویسٹ انڈیز بیٹرز ناکام نظر آئے۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگ بھی ساجد خان کے قہر سے نہ بچ سکی اور 16 رنز کے اوپننگ سٹینڈ کے  بعد ساجد خان نے دوسری اننگ میں اپنا کھاتہ کھولا اور پہلی 4 وکٹیں لے اڑے، نعمان علی نے 5 ویں کھلاڑی کو پویلین روانہ کیا۔ ابرار احمد نے وکٹ کیپر بیٹمسن کو وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر وایا۔34 ویں اوور میں ابرار احمد نے پے در پے 2وکٹیں حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کیمپ میں سنسنی پھیلا دی،36ویں اوور میں 123 کے مجموعی سکور پر باقی ماندہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز نعمان علی ا و ٹ ہوئے

پڑھیں:

علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے‘وزیرِ اعظم شہبازشریف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال صرف شاعر ہی نہیں بلکہ ایک اہلِ بصیرت رہنما بھی تھے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ وفات پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے برِصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا، ان کا فلسفہ خودی اور شاعری نے تحریکِ پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی۔

انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے بتا ہے کہ علامہ اقبال نے 1930ء میں الہٰ آباد کے خطبے میں ایک علیحدہ مملکت کا تصور پیش کیا، ان کا نظریہ قائدِ اعظم کی قیادت میں عملی شکل اختیار کر کے پاکستان کی صورت میں شرمندہ تعبیر ہوا۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقبال نے مسلمانوں کو صرف سیاسی طور پر ہی نہیں، بلکہ فکری، روحانی طور پر بھی متحد کیا۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم نے دور حاضر کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کو سماجی تقسیم، عالمی چیلنجز کا سامنا ہے تو اقبال کی تعلیمات مشعلِ راہ ہیں، علامہ اقبال نے علم، عمل، یقینِ محکم اور خود اعتمادی پر زور دیا ہے، ہمیں ان کے فلسفے کو اپناتے ہوئے معاشی خود انحصاری، قومی یک جہتی کو فروغ دینا ہو گا، اقبال کا فلسفہ، شاعری ہمیں بتاتی ہے ایک مثالی معاشرہ کیسے تعمیر کیا جا سکتا ہے۔

ایسا معاشرہ جہاں انصاف، محنت اور اخلاقیات کو فوقیت حاصل ہو۔نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ علامہ اقبال نے ہمیشہ نوجوانوں کو قوم کا اصل سرمایہ قرار دیا، اقبال کے نزدیک نوجوان ہی وہ طاقت ہیں جو قوموں کوعروج پر پہنچا سکتے ہیں، آج کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اقبال کے پیغام کو سمجھیں، جدید علوم حاصل کریں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم پر یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ اقبال کے خوابوں کو حقیقت بنائیں، ہمیں نوجوانوں کو با اختیار بنانا ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکیں۔

وزیرِ اعظم پاکستان نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ اقبال کے یومِ وفات پرعہد کریں کہ ہم ان کے نظریات کو انفرادی، اجتماعی زندگیوں میں اپنائیں گے، ایک مضبوط، خود مختار اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • تھیلیسیمیا مائنر والے والدین کی شادی پر پابندی نہیں لگوا رہے، ٹیسٹ کی بات کر رہے ہیں، شرمیلا فاروقی
  • پہلا سسٹین ایبل انویسٹمنٹ سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ
  •   دلہا دلہن کا مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کر انے کا بل منظور
  • شادی سے قبل دلہا دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی ہوگا؟ قائمہ کمیٹی اجلاس میں بحث
  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے‘وزیرِ اعظم شہبازشریف
  • بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے ہی میدان پر ریت کی دیوار ثابت
  • ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈین کپتان مایوس
  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے: وزیرِ اعظم
  • حکمران عیاشیوں میں لگے ہوئے ہیں، حکومت کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں، عمر ایوب
  • ججز کے تبادلے چیف جسٹس کی مشاورت سے ہوئے، رجسٹرار سپریم کورٹ کا جواب