نائیجیریا میں پٹرول ٹینکر حادثے میں آتشزدگی، 70 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) نائیجیریا کے شمال وسطی علاقے میں دو شہروں کو ملانے والی شاہراہ پر ایک پیٹرول ٹینکر میں حادثے کے بعد لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے نائیجیریا کی ایمرجنسی ریسپانس ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے یہ حادثہ گزشتہ روز ریاست کے علاقے سلیجا کے قریب بڑی سڑک پر ہوا۔
(جاری ہے)
نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان حسینی عیسیٰ نےمیڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حادثہ ٹینکر سے پٹرول منتقل کرنے کے لیے جنریٹر کے استعمال باعث پیش آیا جو دھماکے پھٹ گیا اور ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔آتشزدگی کے نتیجے میں جھلسنے سے 70 افراد ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ نائیجیریا میں سامان کی ترسیل کے لیے مؤثر ریل نظام نہ ہونے کی وجہ سے شہروں کو ملانے والی بڑی شاہراہوں پر اکثر ایسے خطرناک حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی
سٹی42: ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی قینچی پل کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ عمران غوری کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں عمران غوری کا پاؤں فریکچر ہو گیا ہے جبکہ بازو اور سر پر بھی گہری چوٹیں آئی ہیں۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
حادثے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں.