قومی ایئرلائن سے 110 ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے استعفیٰ دے دیے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
قومی ایئر لائن کو ایئر کرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 110 ایئر کرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کا ایک سال کے دوران استعفے دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ استعفے دینے والوں میں 45 انجینئر اور 65 ٹیکنیشنز شامل ہیں۔
ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ایئر لائنز میں ملازمت کے بہتر مواقع پر ملازمین جا رہے ہیں۔
قومی ایئر لائن کے شعبہ انجینئرنگ کے حکام نے انجینئرز، ٹیکنیشنز کے استعفوں کی تصدیق کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں کی مینٹیننس پر حاضر ایئر کرافٹ انجنیئرز اور ٹیکشنینز کا کام دگنا ہوگیا۔ 40 مزید ایئر کرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے استعفے التواء میں ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایئر کرافٹ
پڑھیں:
بھارتی پولیس افسر متنازعہ وقف ترمیمی قانون کیخلاف بطور احتجاج مستعفی
ذرائٰع کے مطابق محمد نور الہدی ٰ نامی پولیس افسر آج کل ریلوے پروٹیکشن فورس میں بطور انسپکٹر جنرل (آئی جی) خدمات انجام دے رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ایک مسلمان پولیس افسر نے مودی حکومت کی طرف سے لائے جانے والے متنازعہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف بطور احتجاج استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق محمد نور الہدی ٰ نامی پولیس افسر آج کل ریلوے پروٹیکشن فورس میں بطور انسپکٹر جنرل (آئی جی) خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے وقف قوانین میں حالیہ تبدیلیوں کو مسلم کمیونٹی کی خود مختاری اور ورثے کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا۔ان کا استعفیٰ بھارت میں مسلمانوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی کو ظاہر کرتا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق نورالہدی ٰ کا تعلق بہار سے ہے اور وہ اب سیاست میں آنے کی تیاری کر رہے ہیں۔