ملک کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا ، سیدال خان
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عمائدین، قبائلی رہنما اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقاتیں کیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ملاقاتوں میں کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا ۔ قومی ، علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی مجموعی معاشی و اقتصادی ترقی کیلیے ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلا کر اگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت انتشار کا نہیں بلکہ اتفاق اور اتحاد کے ساتھ مسائل پر قابو پانے اور ان کا حل نکالنے کا ہے تاکہ عام ادمی کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آج ہم تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں اور یہاں ہمیں دانشمندی کے ساتھ فیصلے کرنے ہوں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کابل؛ اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، امن وامان کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، اسحاق ڈار
کابل :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ امن وامان کیلئے دونوں ممالک کو کام کرنا ہوگا، پاک افغان کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے، افغان باشندوں کو باعزت طریقے سے واپس بھجوایا جا رہا ہے۔
کابل میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ پر بات ہوئی، تجارتی سامان کی نقل و حمل کیلئے تبادلہ خیال ہوا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سسٹم سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے تجارتی سامان کی ترسیل میں تیزی آ سکتی ہے۔
اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ سامان کی نقل وحمل کیلئے 2 کمپنیاں شامل کر دی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ضروری ہے، طورخم بارڈر پر آئی ٹی سسٹم کو جلد فعال کیا جائے گا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاک افغان کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے، افغان باشندوں کو باعزت طریقے سے واپس بھجوایا جا رہا ہے، ہم اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ خطےمیں امن وامان کیلئے دونوں ممالک کو کام کرنا ہوگا۔
اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں مزید کہا کہ افغان باشندوں کو اپنے اثاثہ جات واپس لے جانے کی اجازت ہوگی، خطے میں ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اس وقت کابل کے اہم دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے پاک افغان مذاکرات کے دوران افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند زاد اور افغان ہم منصب امیر خان متقی سے اہم ملاقاتایں کیں
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم ملا حسن اخوند سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی امور، سلامتی، تجارت، ٹرانزٹ تعاون، دیگر امور پر تبادلہ خیال گیا گیا اور برادرانہ تعلقات کو مذید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔