شد یددھند کے باعث لاہورائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
لاہور (صباح نیوز) لاہور ائرپورٹ کے اطراف میں دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ میں کمی سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا اور کئی پروازوں کا رخ اسلام آباد ائرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔ دھند کے باعث بیرون ملک سے آنے والی4 پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی، ان پروازوں کا رخ اسلام آباد ائرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔ دوحہ سے لاہور آنے والی قطر ائر کی پرواز کیو آر628 کا رخ اسلام آباد ائرپورٹ کی جانب موڑا گیا۔ ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے431 کا رخ بھی اسلام آباد ائرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔ جدہ سے آنے والی ائر سیال کی پرواز پی ایف727 کو بھی لاہور ائرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ ملی اور رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔ دبئی سے لاہور آنے والی ائر بلیو کی پرواز پی اے417 کا رخ بھی اسلام آباد ائرپورٹ کی طرف موڑا گیا۔ جدہ سے آنے والی سعودی ائر کی پرواز ایس وی734 کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنا رہا اور طیارہ فضا میں ہی چکر لگانے لگا۔ جدہ سے لاہور آنے والی ائرسیال کی پرواز پی ایف717 کو بھی لینڈنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ائرپورٹ کی رخ اسلام آباد کی پرواز پرواز پی
پڑھیں:
’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز
’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز ہوگیا جب کہ ہلی پرواز پی کے 159 لاہور سے 152 مسافروں کو لے کر 11 بج کر 50 پر روانہ ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر سادہ مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر جناب خضر فرہاد وف اور وزارت ہوابازی کے اعلی حکام نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل لوگوں کا خیال تھا کہ پی ائی اے مشکل سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گی، مگر وزیر اعظم کی زیر قیادت جامع اصلاحاتی پروگرام کے بعد آج پی ائی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پی ائی اے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے رہا اور باکو اس سلسلے کی ایک کڑی ہے، اس پرواز سے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تعلقات بہت مستحکم ہوں گے۔