مریم اورنگزیب کو سیاحت، آثار قدیمہ میوزیم کی اضافی وزارت بھی سونپ دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
لاہور (نیٹ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مریم اورنگزیب کو ایک اور اہم وزارت کی ذمہ داری بھی سونپ دی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے سینیئر مریم اورنگزیب کو سیاحت، آثار قدیمہ اور میوزیم کا وزیر بھی بنا دیا۔ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اس وزارت کی ذمہ داریاں تاحکمِ ثانی اضافی طور پر نبھائیں گی۔ یاد رہے کہ مریم اورنگزیب اس وقت پنجاب کی سینیئر وزیر بھی ہیں اور مریم نواز شریف کی نہایت قریب سمجھی جانے والی وزیر ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم عہدہ سونپ دیا
پنجاب حکومت نے معروف اداکارہ اور ماڈل عفت عمر کو اہم ثقافتی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری سطح پر عفت عمر کو کلچرل ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت وہ صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی اور فروغ کے لیے کام کریں گی۔
اس نئی ذمہ داری کے تحت عفت عمر کے لیے لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں باقاعدہ دفتر بھی قائم کر دیا گیا ہے، جہاں سے وہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عفت عمر ان دنوں الحمرا کے دفتر سے ہی تمام امور کی نگرانی اور منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
پنجاب بھر میں ثقافت کو فروغ دینے اور روایتی فنون کو زندہ رکھنے کے لیے انہیں ایک مؤثر کردار سونپا گیا ہے۔
عفت عمر کی تقرری کو مختلف حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے تجربے اور وژن کے ذریعے پنجاب میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔