لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ حماس اسرائیل جنگ بندی کا معاہدہ خوش آئند ہے، فریقین کو جنگ بندی کی پاسداری کرنا ہو گی۔ تاہم یہ جنگ بندی عبوری سیٹلمنٹ ہے۔جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوتا، تب تک جنگ کے خطرات منڈلاتے رہیں گے۔ اس کے لیے اقوام متحدہ اور بڑی طاقتیں اپنا کردار ادا کریں۔اقوام متحدہ کی جو قراردادیں مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے منظور ہو چکی ہیں ان پر عمل کرایا جائے۔مرکزی دفتر راوی روڈ میں تربیتی نشست سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا کہ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط اور اعلان ہوتے ہی اس پر عمل بھی شروع کر دیا جاتا۔ یہ معاہدہ خطے اور پوری انسانیت کے لیے فائدہ مند ہوگا، خاص طور پر  فلسطینی بھائیوں کے لیے پائیدار امن اور استحکام کی راہ کھولے گا۔تقریب میں مولانا عبدالمالک مجاہد‘ مولانا عبدالرشید حجازی‘ڈاکٹر عبدالغفور راشد‘ حافظ یونس آزاد‘چوہدری یاسین ظفر‘ ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی نے بھی شرکت کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے 20 اپریل کو شہدائے غزہ کانفرنس کا اعلان کر دیا

مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری اور بچوں، عورتوں، صحافیوں کو نشانہ بنانا اخلاقی دیوالیہ پن کی بدترین مثال ہے۔ مرکزی مسلم لیگ اہل غزہ کیساتھ ہے، کراچی میں شہداء غزہ کانفرنس میں شہری شریک ہو کر اس امر کا ثبوت دیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ اسرائیل کیخلاف کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ظلم، جبر، قتلِ عام اور نسل کشی کے تمام عالمی قوانین کو روند کر رکھ دیا ہے۔ غزہ اس وقت زمین پر جہنم بن چکا ہے، 20 اپریل کو شہداء غزہ کانفرنس کے بعد بھی غزہ لہو لہو ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کی تحریک جاری رہے گی، مرکزی مسلم لیگ اہل غزہ کیساتھ کھڑی ہے، مسلم دنیا کو متحد ہو کر اسرائیل کیخلاف مشترکہ مزاحمت کرنی ہوگی۔ حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری اور بچوں، عورتوں، صحافیوں کو نشانہ بنانا اخلاقی دیوالیہ پن کی بدترین مثال ہے۔ مرکزی مسلم لیگ اہل غزہ کیساتھ ہے، کراچی میں شہداء غزہ کانفرنس میں شہری شریک ہو کر اس امر کا ثبوت دیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ اسرائیل کیخلاف کھڑا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کر لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ
  • اسرائیل کی غزہ میں جنگ روکنے کے لیے ناقابلِ قبول شرائط
  • نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ میں جارحیت جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار، حماس کی جنگ بندی شرائط مسترد کردیں
  • ہم جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کو ختم نہ کردیں: نیتن یاہو
  • حماس کے مکمل خاتمے تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی، نیتن یاہو
  •  دو ریاستی حل ہم کبھی بھی اسرائیل کو قبول ہی نہیں کرتے، فخر عباس نقوی 
  • غزہ پٹی: اسرائیلی حملوں میں مزید نوے افراد ہلاک
  • پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے 20 اپریل کو شہدائے غزہ کانفرنس کا اعلان کر دیا