کراچی (نوائے وقت رپورٹ+این این آئی) عوام پاکستان پارٹی(اے پی پی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت زحمت بن گئی ہے۔ مذاکرات کہیں اور ہوں گے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اس کی توثیق کرے گی۔ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاست اقتدار کیلئے گروی رکھ دی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی غلطی یہ ہے کہ اقتدار چھوڑنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے لڑ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آئین کی بالادستی کیلئے جد وجہد کرنی چاہیے، موجودہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے، یہ ایک میٹنگ تک نہیں کروا سکتی تو مینڈیٹ کا اندازہ لگا لیں۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی سمت بدلنی ہے اور عوام سے پوچھے بغیر ممکن نہیں، سمجھتا ہوں ہمیں ایک ڈیڑھ سال میں الیکشن کی طرف جانا ہو گا۔ پی ٹی آئی آئین کی حکمرانی کی بات کرے تو مناسب ہو گا لیکن صرف عمران خان کی رہائی کی بات کرے تو یہ مناسب نہیں۔ لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا سندھ کو وفاق سے ملنے والے اربوں روپے کہاں جاتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام صابن، گھی اور دیگر اشیاء پر اپنی جیب سے 25 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ عوام کو حکومت سے کوئی فائدہ نہیں، حکومت عوام کے لئے رحمت کی بجائے زحمت بن چکی ہے۔ انکم ٹیکس 15 فیصد کیا جو اب بڑھ کر 49.

50 ہو چکا ہے۔ سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی اور گیس سری لنکا، انڈونیشیا، ملائشیا، ساؤتھ افریقہ، کینیا، ایتھوپیا سے بھی مہنگی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنی حکومت میں مخالفین کو جیلوں میں ڈالا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو سزا ہوئی ہے وہ ٹھیک ہے، بشریٰ بی بی کو سزا دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کے عام اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ ملک میں 40 فیصد عوام خطِ غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ 2 کروڑ 65 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ 

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مفتاح اسماعیل نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے۔

ارتھ ڈے (Earth Day) پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے، زمین کو محفوظ بنانے کیلئےآلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت قدرتی مسکن کی حفاظت کے مشن میں سب سے آگے ہے، حکومت پنجاب نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے، زمین کے تحفظ کیلئے سرسبز پنجاب مہم کے تحت لاکھوں درخت لگائے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ انوائرمنٹ فورس قائم کر دی گئی ہے، کارخانوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کیلئے سپر سیڈر دیئے جا رہے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی جامع کلائمیٹ پالیسی متعارف کرائی ہے، صنعتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے خودکار مانیٹرنگ سسٹم لا رہے ہیں، مل جل کر اپنی زمین کو بہتراور سرسبز بنانے کا عزم کرتے ہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف بلوچستان میں موٹر وے کا افتتاح ضرور کرینگے، بنے گی نہیں: مفتاح اسماعیل 
  • زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز
  • عوام کا ریلیف حکومت کے خزانے میں
  • شہباز خدا کا خوف کرو، کلمہ پڑھتے ہو اور 25 کروڑ عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال کر بیٹھے ہو، محمود اچکزئی
  • بلوچستان کو خیرات نہیں، بلکہ حقوق دیں، مولانا ہدایت الرحمان
  • وفاقی حکومت کسی وقت بھی گرسکتی: پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری
  • سمجھ نہیں آیا پی پی کینال کیخلاف کھڑی ہے یا ساتھ، مفتاح اسماعیل
  • سمجھ نہیں آیا پیپلز پارٹی کینال کیخلاف کھڑی ہے یا ساتھ، مفتاح اسماعیل
  • بلوچوں کا مطالبہ سڑکوں کی تعمیر نہیں لاپتہ افراد کی بازیابی ہے، شاہد خاقان عباسی
  • معاشی استحکام حقیقی لیکن یہ عالمی منڈی کا مرہون منت ہے: مفتاح اسماعیل