میرپورخاص، محکمہ ایکسائزنارکوٹکس کی نااہلی،شراب کے اڈے قائم
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)ایکسائز نار کوٹکس محکمہ کی نااہلی شہر بھر میں ایک درجن سے زائد گنجان آبادیوں والے علاقوں میں نجی شراب کے اڈے قائم روزانہ کی بنیاد پر نوجوانوں اور کم عمر لڑکوں کو بڑی تعداد میں شراب کی فروخت کے ساتھ واٹس اپ گروپ پر سپلائی جاری۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں نقلی شراب مسلمانوں اور خاص کر کم عمر نوجوانوں میں فروخت ہونے والے شراب اور گلیوں میں کھلے عام منی وائن شاپ کے خلاف نشاندہی کے باوجود کارروائیاں نہیں کی جا رہی۔ ذرائع کے مطابق چاندنی چوک پر مسجد سے 150 فٹ پر موجود شراب کی وائن شاپ سے سرعام مسلمانوں میں شراب فروخت کی اطلاعات ہیں اس کے علاوہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں منو نامی شخص شراب واٹس اپ گروپ پر سپلائی جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ این کے پمپ لفٹ مشین کے قریب خوشحال شراب فروش کھلے عام شراب فروخت کررہا ہے پاک کالونی میں دانش نامی شخص کھلے عام شراب فروخت کرنے میں ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ میر کا پلاٹ میں وشال نامی شخص شراب کی فروخت کررہا ہے اس کے علاوہ کھپرو ناکہ چوک کے اطراف میں گھنشام نامی شخص دو نمبر انگلش شراب فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔ذرائع کے مطابق میرپورخاص شہر بھر کے علاوہ ضلع بھر کی دیگر تحصیلوں میں بھی نجی غیر قانونی وائن شاپ کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے کارروائی نہ ہونے کے سبب نوجوان نسل کی رگوں میں زہر شامل کیا جارہا ہے تو دوسری جانب یہ نوجوان اور شراب کے موالی شراب پی کر سڑکوں اور محلوں میں غل غپاڑہ کرتے نظرآتے ہیں ۔شہری حلقوں نے محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کے صوبائی وزیر ،ڈی جی نارکوٹکس سمیت آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپور خاص سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے گنجان آبادیوں میں چلنے والے غیر قانونی وائن شاپ کو فوری طور پر ختم کرکے اس گھنائونے کام میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وائن شاپ
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا‘جسٹس منیب اخترنے حلف لیا
اسلام آباد (این این آئی)جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔جسٹس منصور علی شاہ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف برداری تقریب ججز بلاک سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔تقریب میں سپریم کورت کے کئی ججز ، اٹارنی جنرل، آف پاکستان اور دیگر اہم قانون دان شریک ہوئے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے چین گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق یہ کانفرنس 22 سے 26 اپریل کو چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہو گی۔