قومی اسمبلی اجلاس آج شام 5 بجے دوبارہ شروع ہوگا، 14نکاتی ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر کی شام 5 بجے دوبارہ شروع ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، اجلاس کے آغاز کے بعد وقفہ سوالات میں ارکان کے سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے ، وزیر قانون صنفی تفریق کے حوالے سے مختلف خواتین ارکان کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیں گے۔وزیر تعلیم پیشہ ورانہ تربیت فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی آرڈیننس پیش کریں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کنونشن برائے حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیار عملدرآمد بل پیش کرنے کی تحریک پیش کریں گے، چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف دیوانی عدالتیں ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔اسی طرح چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ اور پاکستان شہریت ترمیمی بل 2024 پر بھی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔قومی اسمبلی کے ارکان نکتہ ہائے اعتراضات پر مختلف معاملات ایوان میں اٹھائیں گے، وفاق کے زیرانتظام ہسپتالوں میں آلات کی قلت کے حوالے سے عالیہ کامران کا توجہ دلاؤ نوٹس بھی زیر بحث آئے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی پیش کریں گے
پڑھیں:
اسپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کو اسمبلی میں بھرتیوں سے متعلق بدعنوانی کے الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات سامنےآگئے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اندرونی احتساب کمیٹی کے تینوں ارکان کا مذکورہ رپورٹ پر آپس میں عدم اتفاق ہے، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے نہیں بلکہ کمیٹی کے ایک رکن نے جاری کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایسے معاملات میں اندرونی رپورٹس پبلک نہیں کی جاتیں بلکہ پارٹی سربراہ کو بھجوائی جاتی ہیں، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کو ارسال کرنی تھی جسے قبل ازوقت پبلک کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رکن احتساب کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ پراس وقت کوئی کمنٹس نہیں دے سکتے، اس سلسلے میں بانی چیئرمین سے مشاورت کرنے کے بعد ہی بات کی جائے گی۔
کمیٹی رکن کا کہنا تھا کہ یہ کمیٹی بانی چیئرمین نے تشکیل دی، ،ہر معاملے کی رپورٹ بھی انھیں ہی پیش کی جائے گی، رپورٹ وہی ہوسکتی ہے جس پر تینوں ارکان کے دستخط ہوں ، ایک رکن کی رپورٹ ، رپورٹ نہیں ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔