سرکاری کالونیاں مسلسل کھنڈر بنتی جارہی ہیں،شاہد سومرو
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیو وحدت کالونی ایکشن کمیٹی چیئرمین شاہد سومرو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیو وحدت کالونی سمیت دیگر سرکاری کالونی کے سرکاری فنٖڈز گزشتہ چارسالوں سے بند کرکے پریشان کیا جارہا ہے۔سرکاری کالونیاں مسلسل کھنڈر بنتی جارہی ہیں۔سرکاری نئی عمارت اور دیگر بڑ ے سرکاری بنگلے کی ریپر کرنے کیلئے اور دیگر سرکاری کاموں کیلئے سندھ حکومت ورکس اینڈ سروس محکمے کو فنڈز رلیز کررہی ہے لیکن سرکاری کالونیاں تباہی کا شکار ہورہی ہیں ان کی دیکھ بھال کے فنڈز صرف سندھ حکومت چار سال سے روک دیے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ہر ماہ پانچ فیصد ریپر کی مد کٹوتی کی جارہی ہے۔ نیو وحدت کالونی کا ڈسپوزل کنواں گندگی اور تھیلیوں سے بھرا ہوا۔ اے سی بلڈنگ سے ملاقات کرکے کالونی کے مسائل پیش کئے لیکن انہوں نے بھی صاف جواب دیا کہ سرکاری کالونیوں کی صفائی سمیت کوئی بھی ورک ریپر نہیں کراسکتے۔سندھ حکومت سرکاری کالونیوں کا ایم، اینڈآر،فنڈز نہیں دیا ۔شاہد سومرو نے کہا سندھ حکومت چار سال سے بند فنڈز ایم،اینڈ آر فنڈز رلیز کرے تاکہ سرکاری کالونیوں کے درپیش مسائل حل ہوں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرکاری کالونی سندھ حکومت
پڑھیں:
انصاف کی لٹیا ڈبو دی گئی ہے اور اب قبر کھودی جارہی ہے، شیخ رشید احمد
انصاف کی لٹیا ڈبو دی گئی ہے اور اب قبر کھودی جارہی ہے، شیخ رشید احمد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے دس مقدمات کی نقول دی گئی ہیں حالانکہ میں اس ملک میں موجود ہی نہیں تھا، انصاف کی قبر کھودی جارہی ہے انصاف کی لٹیا ڈبو دی گئی ہے۔
راولپنڈی میں عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ کی طرف سے تحریری حکم نامہ آگیا ہے کہ چار ماہ میں ٹرائل مکمل کیا جائے، 36 ہزار کیسز کو چار ماہ میں مکمل کرنا مشکل ہے، ان کیسز کا فیصلہ میری زندگی میں نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کو مستحکم کرنے کے لیے صاف ٹرائل ضروری ہے، ہم انصاف چاہتے ہیں غریبوں کی حالت زار دیکھیں غریب دن بدن غریب ہورہا ہے، چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنا ناانصافی کے زمرے میں آتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری ایپل ہے کہ چارہ ماہ میں کیس کے فیصلے کا ازسر نو جائزہ لیا جائے، مجھے دس مقدمات کی نقول دی گئی ہیں حالانکہ میں اس ملک میں موجود ہی نہیں تھا، انصاف کی قبر کھودی جارہی ہے انصاف کی لٹیا ڈبو دی گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ آج ذاتی طور پر عدالت سے استدعا کی ہے ہم ہر روز عدالتوں کے دھکے کھا رہے ہیں، چار ماہ میں عدالت سے فیصلہ کرنا ممکن نہیں ہے، عدالت سے استدعا کی ہے کہ سب کو انصاف دیا جائے۔